’اب ہمارے مسافر جہاز پٹرول سے نہیں چلیں گے بلکہ۔۔۔‘ جہاز بنانے والی معروف کمپنی نے تاریخ کا سب سے بڑا اعلان کردیا، یہ جہاز کس چیز سے چلاکریں گے؟ جان کر آپ سفر کرنے سے پہلے بار بار سوچیں گے

’اب ہمارے مسافر جہاز پٹرول سے نہیں چلیں گے بلکہ۔۔۔‘ جہاز بنانے والی معروف ...
’اب ہمارے مسافر جہاز پٹرول سے نہیں چلیں گے بلکہ۔۔۔‘ جہاز بنانے والی معروف کمپنی نے تاریخ کا سب سے بڑا اعلان کردیا، یہ جہاز کس چیز سے چلاکریں گے؟ جان کر آپ سفر کرنے سے پہلے بار بار سوچیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) ہمارے ہوائی جہاز اس وقت مخصوص پٹرولیم ایندھن سے چلتے ہیں لیکن اب معروف طیارہ ساز کمپنی رائٹ الیکٹرک نے ایسی چیز سے جہاز چلانے کا اعلان کر دیا ہے کہ آپ ان پر سفر کرنے سے پہلے بار بار سوچیں گے۔ ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق رائٹ الیکٹرک کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ 150سیٹوں پر مشتمل ایسے طیارے بنانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے جو ایندھن کی بجائے بیٹری سے چلیں گے۔ یہ طیارے مختصر فاصلے کی پروازوں، نیویارک سے بوسٹن یا لندن سے پیرس وغیرہ کے لیے استعمال کیے جائیں گے۔

کیا آپ کو OKکا مطلب معلوم ہے ؟جواب آپ کو حیران کر دے گا
کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ طیارے ایک پرواز میں 300میل سفر کرنے کی صلاحیت کے حامل ہوں گے۔یہ اس سمت میں پہلا قدم ہے اور آئندہ 20سال تک تقریباً ہر کم فاصلے کی پرواز میں بیٹریوں پر چلنے والے طیارے ہی استعمال کیے جائیں گے۔رپورٹ کے مطابق برطانوی فضائی کمپنی ایزی جیٹ نے اس سلسلے میں تیاری کر لی ہے ۔ وہ رائٹ الیکٹرک کے بنائے گئے بیٹری پر چلنے والے طیاروں کی تجرباتی پروازیں چلائے گی اور ان کے خواب کو حقیقت میں بدلنے میں مدد دے گی۔ ایزی جیٹ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ”ہم رائٹ الیکٹرک کے ساتھ مذاکرات کر رہے ہیں اور انہیں اس نئی ایجاد میں ایک فضائی کمپنی کے نکتہ نگاہ سے آگاہ کر رہے ہیں۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -