اے این ایف کی ملک بھر میں 19کارروائیاں، 20 ملزمان گرفتار، 11 ٹن منشیات برآمد
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) منشیات کی روک تھام کے لئے اے این ایف کا ملک بھر میں کریک ڈاﺅن، 19کارروائیوں کے دوران 20 ملزمان گرفتار، 11 ٹن منشیات برآمدہوئیں جبکہ 5گاڑیاں بھی قبضے میں کی گئیں۔
الطاف حسین کے نام سے موسوم سندھ کی جامعات کے نام تبدیل کرنے کی منظوری , ایم کیو ایم نے بھی حمایت کردی
تفصیلات کے مطابق انسداد منشیات کے ادارے (اے این ایف) نے ملک بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کے دوران بڑی مقدار میں منشیات قبضے میں لی ہیں۔ ادارے کے مطابق اے این ایف کی جانب سے کی جانے والی کارروائیوں میں ملزمان سے برآمدہونیوالی 5گاڑیاں بھی قبضے میں لے لی گئیں۔
صحافت کے خلاف مارشل لائی ہتھکنڈے استعمال نہیں ہونے دیں گے:خورشید شاہ
اے این ایف نے کوئٹہ میں دوچھاپہ مارکارروائیوں میں10ٹن سے زائدمنشیات برآمدکی اسی طرح راولپنڈی میں3مختلف کارروائیوں میں4ملزمان گرفتار،2کلوسے زائدمنشیات برآمدکیں۔ لاہورمیں کی جانے والی6کارروائیوں میں4ملزمان کو گرفتارکرکے ان سے 8کلوسے زائدمنشیات قبضے میں کیں۔ پشاورمیں5کارروائیوں میں9کلو سے زائد منشیات قبضے میں کی گئیں جبکہ7ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ کراچی سے تین کارروائیوں میں 20کلو منشیات برآمد ہوئیں جبکہ4ملزمان گرفتار ہوئے ۔