’گھر کے دروازے پر رات گئے دستک ہوئی تو خوف کے مارے باہر جانے کی بجائے پولیس کو فون کر ڈالا، باہر دراصل کون تھا؟ پولیس والوں نے آکر ایسی بات کہی کہ واقعی زندگی کا سب سے زوردار جھٹکا لگ گیا کیونکہ۔۔۔‘

’گھر کے دروازے پر رات گئے دستک ہوئی تو خوف کے مارے باہر جانے کی بجائے پولیس ...
’گھر کے دروازے پر رات گئے دستک ہوئی تو خوف کے مارے باہر جانے کی بجائے پولیس کو فون کر ڈالا، باہر دراصل کون تھا؟ پولیس والوں نے آکر ایسی بات کہی کہ واقعی زندگی کا سب سے زوردار جھٹکا لگ گیا کیونکہ۔۔۔‘

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) بحث و مباحثے کی ویب سائٹ ریڈ ٹ (Reddit)پر ایک شخص نے صارفین سے اپنی زندگی کے خوفزدہ کر دینے والے واقعات شیئر کرنے کو کہا جس پرکئی لوگوں نے حیران کن واقعات بیان کرنے شروع کر دیئے۔ ان میں ایک خاتون نے ایسا خوفناک واقعہ سنایا کہ آج کے بعد آپ بھی رات کو دستک ہونے پر دروازہ کھولنے سے خوف کھائیں گے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق خاتون نے بتایا کہ ”ایک رات میرے گھر کے دروازے پر دستک ہوئی۔ رات کا پچھلا پہر ہونے کی وجہ سے میں خوفزدہ ہو گئی کہ نجانے اس وقت کون آ گیا ہے۔“

وہ گاؤں جس کے باسی تمام کام چھوڑ کر دن رات بچے پید ا کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں

”میں نے خوف کے باعث دروازہ کھولنے کی بجائے پولیس کو فون کر دیا۔ 15منٹ بعد پولیس گھر پر آئی تو میں نے دروازہ کھولا۔ ایک آفیسر کے ہاتھ میں لوہے کی تقریباً 4فٹ لمبی تار تھی جس کے دونوں سروں پر پکڑنے کے لیے دستے لگائے گئے تھے۔ آفیسر نے مجھ سے پوچھا کہ کیا یہ تار تمہاری ہے؟ میں نے نفی میں سر ہلا دیا۔ اس پر آفیسر نے بتایا کہ یہ تمہارے دروازے کے ساتھ پڑی ہوئی تھی۔ یقینا یہ اسی شخص کی ہے جس نے دستک دی تھی اور ممکنہ طور پر وہ اس سے تمہارا گلہ گھونٹ کر تمہیں قتل کرنے کے لیے آیا تھا۔ اس واقعے نے مجھے اس قدر خوفزدہ کیا کہ میں آج تک رات کو دروازہ کھولنے سے پہلے باہر موجود شخص کی اچھی طرح شناخت کرتی ہوں۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -