محبت کے اظہار کا انوکھا انداز، شہری نے محبوب کے نام جدہ کی سڑکوں پر تحریریں لکھ دیں

محبت کے اظہار کا انوکھا انداز، شہری نے محبوب کے نام جدہ کی سڑکوں پر تحریریں ...
محبت کے اظہار کا انوکھا انداز، شہری نے محبوب کے نام جدہ کی سڑکوں پر تحریریں لکھ دیں

  

جدہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیار کے اظہار کے لئے ہر فرد ایک نیا انداز اپناتا ہے۔ اپنے پیار کو یادگار بنانے کے لئے اور اسے متاثر کرنے کے لئے پھول، شاعری اور تحفوں کا سہارا لیا جاتا ہے۔لیکن سعودی عرب میں نامعلوم فرد نے اپنے پیار کے اظہار کے لئے سڑک کے فٹ پاتھ کا سہارا لیا۔ مرکزی شاہراہ پر پیار کے اظہار کے لئے جگہ جگہ پیار کے اظہار کی عبارتیں تحریر کردیں

اے این ایف کی ملک بھر میں 19کارروائیاں، 20 ملزمان گرفتار، 11 ٹن منشیات برآمد

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے شہر جدہ کی تلیحہ سٹریٹ میں ایک شہری نے  4 I Love You    کی عبارت جگہ جگہ تحریر کردی ۔ اس عبارت کی تحریر کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر ہونے کے بعد شہریوں نے ملا جلا تاثر دیا ۔ کچھ افراد نے پیار کے اظہار کے اس طریقے کو سراہا جبکہ لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے اسے شدید تنقید کا نشانہ بنایا ۔ نقادوں کا خیال ہے کہ فرد کی جانب سے یہ فعل معاشرے میں بے حیائی کے فروغ کا باعث بن رہا ہے۔تاہم سوشل میڈیا پر ہنگامے کے بعد صفائی کے عملے نے اس لکھائی کو صاف کردیا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -