اٹک میں مردم شماری کے دوران سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ ،کور کمانڈر راولپنڈی کا مجموعی پیشرفت پر اظہار اطمینان:آئی ایس پی آر
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)اٹک میں مردم شماری کے دوران سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا جس میں کور کمانڈر راولپنڈی نے مجموعی پیشرفت پر اظہار اطمینان کیا،،انہوں نے کہاکہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ہدایت کے مطابق مردم شماری کرنے والے عملے کو بھرپور مدد دی جائے گی۔
پاک فوج کے ادارہ برائے تعلقات عامہ ۰آئی ایس پی آر )کے مطابق کورکمانڈرراولپنڈی کو مردم شماری کے لئے سیکیورٹی انتظامات ، اٹک میں انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشنز اوردہشتگردوں ، شرپسندوں کی گرفتاری پر بریفنگ بھی دی گئی۔کور کمانڈر راولپنڈی نے آپریشن رد الفساد سے متعلق پیشرفت کا جائزہ بھی لیا۔
سعودی عرب میں تیل،ہائیڈروکاربن شعبے میں سرمایہ کاری پرانکم ٹیکس عائد:عرب میڈیا