پرویز مشرف نے 2007میں نوازشریف کو ڈیل آفر کی لیکن وزیراعظم نے سیاسی صلح مسترد کر دی تھی :شیخ رشید کا انکشاف

پرویز مشرف نے 2007میں نوازشریف کو ڈیل آفر کی لیکن وزیراعظم نے سیاسی صلح مسترد ...
پرویز مشرف نے 2007میں نوازشریف کو ڈیل آفر کی لیکن وزیراعظم نے سیاسی صلح مسترد کر دی تھی :شیخ رشید کا انکشاف

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے انکشاف کیاہے کہ سابق صدر پرویز مشرف نوازشریف سے ڈیل کرنا چاہتے تھے لیکن نوازشریف نے انکار کر دیا تھا ۔

نجی ٹی وی دنیانیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہناتھا کہ پرویز مشرف نے 2007میں نوازشریف کو ڈیل آفر کی تھی ،لیکن نوازشریف نے سیاسی صلح کو مسترد کر دیا تھا ۔نوازشریف کے انکار کے بعد مشرف نے بے نظیر بھٹو شہید سے ڈیل کی ۔ان کا کہناتھا کہ بے نظیر بھٹو شہید سے این آر او کے بعد پرویز مشرف نہیں چاہتے تھے نوازشریف واپس آئیں ۔ان کا کہناتھا کہ جرنیل ملنے کیلئے نوازشریف کے گھر جاتے تھے لیکن انہوں نے فوجی جرنیلوں سے بات کرنے سے انکار کر دیا تھا ۔جس کے بعدسعودی بادشاہ نے زبردستی نوازشریف کو پاکستان بھیجا تھا ۔ان کا کہناتھا کہ مشرف نے آخری وقت میں این آر و کیا جو ان کے گلے پڑ گیا ۔

مزید : قومی