نریندرمودی نے اسرائیل سے ہتھیاروں کے سودے کی منظوری دے دی:بھارتی میڈیا
نئی دلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھاتری وزیراعظم نریندرمودی نے اسرائیل سے ہتھیاروں کے سودے کی منظوری دے دی ہے،بھارت اسرائیل سے 17 ہزار کروڑ روپے کے دفاعی ہتھیار خریدے گا۔بھارتی میڈیاکے مطابق بھارت اسرائیل کی مدد سے 5 دفاعی میزائل سسٹم تیار کرے گا۔میزائل سسٹم میں 40 فائرنگ یونٹس اور 200 سے زائد میزائل ہوں گے جبکہ یہ فضامیں50 سے70 کلومیٹردور تک ہد ف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔
قائد اعظم کی ممبئی میں موجود رہائش گاہ گرادی جائے: بی جے پی رہنما