چینی یونیورسٹیز میں اردو پڑھانے کا اعلان کردیا گیا

چینی یونیورسٹیز میں اردو پڑھانے کا اعلان کردیا گیا
چینی یونیورسٹیز میں اردو پڑھانے کا اعلان کردیا گیا

  


بیجنگ (ڈیلی پاکستان آن لائن) اب چینی طالب علم بھی اردو زبان سکیھیں گے .چین کے شمال مغربی خود مختار علاقے سنکیانگ ایغور کی دو جامعات نے انڈر گریجویٹ نصاب میں اردو اور فارسی کو شامل کرنے کا اعلان کردیا۔

قائد اعظم کی ممبئی میں موجود رہائش گاہ گرادی جائے: بی جے پی رہنما

شی ہیزی یونیورسٹی کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز  کے مطابق سنکیانگ صوبے کے دارالحکومت ارومچی میں واقع شی ہیزی یونیورسٹی اور سنکیانگ نارمل یونیورسٹی بالترتیب اردو اور فارسی ڈپارٹمنٹ شروع کرنے اور ملک بھر سے ان شعبوں میں طالب علموں کے داخلے کا آغاز کرنے والی ہے۔

صومالیہ میں کینیائی فوج کی شدت پسند تنظیم ’’الشباب ‘‘ کے خلاف چھاپہ مار کارروائی، 31جنگجوہلاک کرنے کا دعویٰ

پریس ریلیز کے مطابق  فارسی اور اردو سیکھنے سے خطے میں تجارت کو فروغ حاصل ہوگا جب کہ دہشت گردی پر قابو پانے میں مدد ملے گی . چینی اردو زبان سیکھ کر پاک چائنہ اقتصادی راہداری کے ثمرات سمیٹ سکیں گے.

مزید : بین الاقوامی