’میں جہاز میں بیٹھی ہوئی تھی کہ اچانک ساتھ بیٹھی لڑکی نے ایسا شرمناک ترین کام کردیا کہ میں۔۔۔‘ جہاز میں سفر کرنے والی خاتون کے ساتھ لڑکی نے ہی ایسا کام کردیا کہ جان کر مَرد بھی شرما جائیں

’میں جہاز میں بیٹھی ہوئی تھی کہ اچانک ساتھ بیٹھی لڑکی نے ایسا شرمناک ترین ...
’میں جہاز میں بیٹھی ہوئی تھی کہ اچانک ساتھ بیٹھی لڑکی نے ایسا شرمناک ترین کام کردیا کہ میں۔۔۔‘ جہاز میں سفر کرنے والی خاتون کے ساتھ لڑکی نے ہی ایسا کام کردیا کہ جان کر مَرد بھی شرما جائیں

  

نیویارک (نیوز ڈیسک) اوباش مردوں کی جانب سے خواتین کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کی خبریں تو سامنے آتی رہتی ہیں لیکن ایک امریکی خاتون نے نشے میں دھت ہوکر اڑتے جہاز میں ساتھ بیٹھی خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

دی انڈیپینڈنٹ کی رپورٹ کے مطابق اوریگن سے تعلق رکھنے والی خاتون ہیڈی مکینی لاس ویگاس شہر سے پورٹ لینڈ جانے والی پرواز میں سوار تھی۔ الاسکا ائیرلائنز کی پرواز جب ہزاروں فٹ کی بلندی پر اُڑرہی تھی تو ہیڈی کثرت شراب نوشی سے خود سے بیگانہ ہوچکی تھی۔ متاثرہ خاتون نے بتایا کہ ملزمہ شراب پی کر بے قابو ہوگئی اور نہ صرف اس کے ساتھ جنسی حرکات کیں بلکہ انتہائی فحش الفاظ بھی ادا کرتی رہی۔

ایمریٹس ائیرلائن کے جہاز کے قریب سے گزرنے سے ہی مسافر جہاز بے قابو ہوگیا، مسافر شدید زخمی ہوگئے، یہ کیسے ممکن ہے؟ وجہ ایسی کہ جان کر آپ کو بھی ہوائی جہاز میں بیٹھنے سے ہی ڈر لگنے لگے

فیڈرل گرینڈ جیوری نے مقدمے کی سماعت کے بعد ملزمہ کو جنسی حملے کی مرتکب قرار دیا اور اس نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کرلیا۔ اسے 10 سال قید اور اڑھائی لاکھ ڈالر (تقریباً اڑھائی کروڑ پاکستانی روپے)جرمانے کی سزا کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ ملزمہ کو اس سے پہلے دوبار2008 اور 2015ءمیں بھی شراب نوشی کرکے ڈرائیونگ کرنے کے جرم میں سزا ہوچکی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -