ترقیاں موخر ، 71سول ججوں کے انٹرویوز منسوخ کردیئے گئے

ترقیاں موخر ، 71سول ججوں کے انٹرویوز منسوخ کردیئے گئے
ترقیاں موخر ، 71سول ججوں کے انٹرویوز منسوخ کردیئے گئے

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ کی ایچ آر برانچ کی غفلت کی وجہ سے ترقی کے لئے 71سول ججز کے 28مارچ کے لئے ہونے والے انٹرویوز اچانک منسوخ کر دیئے گئے، انٹرویوز منسوخ ہونے سے جوڈیشل افسروں میں مایوسی کی لہر دوڑ گئی۔

جنرل (ر)راحیل شریف کے سربراہ سعودی اتحاد بننے کی منظوری دیدی گئی ، یہ اتحاد دوملکوں کے درمیان جنگ میں استعمال نہیں ہوگا:طلال چودھری

رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ سید خورشید رضوی کی ہدایت پر جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب بھر کے 71سول ججز کے بطور سینئر سول جج ترقی کے لئے 28مارچ کو ہونے والے انٹریوز منسوخ کر دیئے گئے ہیں، نوٹیفکیشن کے مطابق جوڈیشل افسروں کے انٹرویوز عدالت عالیہ کی ایویلیو ایشن کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں منسوخ کئے گئے ہیں، ذرائع کے مطابق سول ججز کے انٹرویوز منسوخی کے پس منظر میں ہائیکورٹ کی ایچ آر برانچ برائے ضلعی عدلیہ کے ایڈیشنل رجسٹرار محمد ناصر کی غفلت بتائی جاتی ہے کیونکہ ایچ آر برانچ نے غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایویلیوایشن کمیٹی کو اس بات کی نشاندہی ہی نہیں کی کہ پنجاب میں سینئر سول ججز کی اسامیاں پہلے ہی مکمل ہو چکی ہیں اور ترقی کے لئے سول ججز کے کیسز کمیٹی کے روبرو پیش کر دیئے گئے, تاہم بعد میں ایویلیوایشن کمیٹی کو پتہ چلا کہ سینئر سول ججز کی اسامیاں ہی خالی نہیں ہیں تو پھر 71سول ججز کو ترقی دیکر کہاں تعینات کیا جائیگا جس کے بعد لاہور سمیت ان 71سول ججز کے کل 28مارچ کو ہونے والے انٹریوز ہنگامی بنیادوں پر منسوخ کر دیئے گئے ہیں، انٹرویوز منسوخ ہونے کی وجہ سے جوڈیشل افسروں میں شدید مایوسی کی لہر دوڑ گئی ہے ۔

مزید :

لاہور -