’آپ جہاز پر نہیں بیٹھ سکتیں کیونکہ آپ کا لباس۔۔۔‘ ائیرلائن نے 10 سالہ بچی کو ایسی بات کہہ کر جہاز پر چڑھنے سے روک دیا کہ دنیا میں ہنگامہ برپاہوگیا

’آپ جہاز پر نہیں بیٹھ سکتیں کیونکہ آپ کا لباس۔۔۔‘ ائیرلائن نے 10 سالہ بچی کو ...
’آپ جہاز پر نہیں بیٹھ سکتیں کیونکہ آپ کا لباس۔۔۔‘ ائیرلائن نے 10 سالہ بچی کو ایسی بات کہہ کر جہاز پر چڑھنے سے روک دیا کہ دنیا میں ہنگامہ برپاہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک (نیوز ڈیسک) اہل مغرب یوں تو لباس کے معاملے میں ہر طرح کے اخلاقی تقاضوں سے آزاد ہوچکے ہیں لیکن گزشتہ روز اس وقت ایک حیران کن واقعہ پیش آیا جب یونائیٹڈ ائیرلائنز نے ایک 10 سالہ بچی کے لباس کو غیر موزوں قرار دے کر اسے جہاز میں سوار ہونے سے روک دیا۔
میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق بچی کو اس بناءپر طیارے میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی کہ اس نے لچکدار کپڑے spandex سے بنا ہوا تنگ پاجامہ پہن رکھا تھا۔ بچی کے ساتھ دو دیگر لڑکیوں کو بھی اسی وجہ کی بناءپر جہاز میں سوار ہونے نہیں دیا گیا۔

کھلاڑیوں سے بھرا جہاز، جیسے ہی رن وے پر پہنچا ایسی چیز نظر آگئی کہ ہر مسافر کی چیخیں نکل گئیں، ایسا کیا تھا؟ جان کر جہاز میں سفر کرنے والا ہر شخص گھبراجائے
یونائیٹڈ ائیرلائنز کے اس فیصلے نے سوشل میڈیا پر ایک طوفان برپا کر دیا ہے، لیکن ائیرلائن نے تمام تر تنقید کے باوجود اپنے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ اسے حق حاصل ہے کہ اپنے ڈریس کوڈ کی خلاف ورزی کرنے والے کسی بھی مسافر کو طیارے میں سوار نہ ہونے دے۔
رپورٹ کے مطابق بچی کو بالآخر اس وقت طیارے میں داخل ہونے کی اجازت دے دی گئی جب اس نے قابل اعتراض پاجامے کی جگہ ایک دوسرا پاجامہ پہن لیا، جو ائیرلائن عملے کے لئے قابل قبول تھا۔ اسے تو اجازت مل گئی کیوں کہ اس کے بیگ میں دوسرا پاجامہ موجود تھا، تاہم دیگر دو لڑکیوں کے پاس کوئی اور پاجامہ نہ تھا لہٰذا انہیں طیارے میں سوار ہونے کی اجازت نہیں دی گئی۔ بچی کے پاجامے کا مسئلہ حل ہونے کے بعد پرواز ڈینور شہر سے منیاپولس کے لئے روانہ ہو گئی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -