ایل پی جی کی ڈسٹری بیوشن پر عائد ٹیکس لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیاگیا

ایل پی جی کی ڈسٹری بیوشن پر عائد ٹیکس لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیاگیا
ایل پی جی کی ڈسٹری بیوشن پر عائد ٹیکس لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیاگیا

  


لاہور(نامہ نگار خصوصی )ایل پی جی کی ڈسٹری بیوشن پر عائد ٹیکس کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیاگیاہے، عدالت نے وزارت پٹرولیم سے 5اپریل تک جواب طلب کر لیاہے۔

”میں اپنی اس شرمناک عادت کے باعث پریشان رہتاہوں لیکن چھوڑ نہیں پاتا اوراس کی وجہ سے میں خواتین کو ۔۔۔“ نوجوان لڑکے نے اپنی داستان سنا دی کہ جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے

جسٹس عائشہ اے ملک نے ڈسٹری بیوٹر جاوید خان کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ایل پی جی کی سپلائی پر کسی قسم کا کوئی ٹیکس عائد نہیں کیا جا سکتا، ایل پی جی کی سپلائی ٹیکس سے مستثنیٰ ہے لیکن پھر بھی اوگرا نے 7ملین سے زائد کا ٹیکس نوٹس بھجوا دیا ہے جو اوگرا رولز اور ایل پی جی ڈسٹری بیوشن پالیسی کی خلاف ورزی ہے ،اوگرا کی جانب سے ایل پی جی کی سپلائی پر بھجوائے جانے والے ٹیکس نوٹس کو کالعدم قرار دیا جائے۔

مزید : لاہور