اسحاق ڈار کے اختیارات کے خلاف درخواست سماعت کے لئے منظور ،وزیراعظم ،وزیر خزانہ سے جواب طلب

اسحاق ڈار کے اختیارات کے خلاف درخواست سماعت کے لئے منظور ،وزیراعظم ،وزیر ...
اسحاق ڈار کے اختیارات کے خلاف درخواست سماعت کے لئے منظور ،وزیراعظم ،وزیر خزانہ سے جواب طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو 100 ملین کے ضمنی بجٹ اور سرکاری اداروں کے سربراہان کی تقرری کا اختیار دینے کے خلاف درخواست کو باقاعدہ سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے وزارت خزانہ اور وزیر اعظم نواز شریف سے 17اپریل تک جواب طلب کر لیاہے۔

کیا انٹیلی جنس ایجنسیاں آپ کے واٹس ایپ پیغامات پڑھ سکتی ہیں؟ اب تک کی سب سے حیران کن خبر آگئی، جواب آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کردے گا

جسٹس عاطر محمود نے محمود اختر نقوی کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ وفاقی کابینہ نے 100 ملین کے ضمنی بجٹ کا اختیار وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو دیا ہے جبکہ سرکاری اداروں کے سربراہان کی تقرریوں کا اختیار بھی وزیر خزانہ کو دیا گیا ہے، انہوں نے الزام عائد کیا کہ وزیر اعظم میاں محمدنواز شریف کا سمدھی ہونے کی وجہ سے وزیر خزانہ اسحاق ڈار پر غیرقانونی طور پر اختیارات دینے کی نوازشات کی جا رہی ہیں جبکہ سپریم کورٹ یہ اصول طے کر چکی ہے کہ وزیر اعظم سمیت کسی بھی انفرادی شخص کو پوری وفاقی کابینہ کا اختیار نہیں دیا جا سکتا .

ضمنی بجٹ جاری کرنے اور سرکاری اداروں کے سربراہوں کے تقرر کا اختیار وزیر خزانہ کو دینے کا اقدام کالعدم کیا جائے، عدالت نے وزارت خزانہ اور وزیر اعظم میاں نواز شریف کو بذریعہ پرنسپل سیکرٹری 17اپریل تک جواب داخل کرانے کا حکم دیا ہے۔

مزید :

لاہور -