دو کم سن بچوں کے قتل کے ملزم چیئرمین یونین کونسل سمن آباد کی درخواست ضمانت پرجوڈیشل ریکارڈ طلب

دو کم سن بچوں کے قتل کے ملزم چیئرمین یونین کونسل سمن آباد کی درخواست ضمانت ...
دو کم سن بچوں کے قتل کے ملزم چیئرمین یونین کونسل سمن آباد کی درخواست ضمانت پرجوڈیشل ریکارڈ طلب

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے دو کم سن بچوں کے قتل میں ملوث نامزد ملزم چیئرمین یونین کونسل سمن آباد کی درخواست ضمانت پر5اپریل تک جوڈیشل ریکارڈ طلب کرلیاہے.

انتہا پسندی ،دہشت گردی ،اور فرقہ وارانہ تشدد کے خلاف جدو جہد جاری،پیغام اسلام کانفرنس قومی بیانئے کا عملی تصور پیش کرے گی:طاہر محمود اشرفی

جسٹس سردار شمیم نے چیئرمین یونین کونسل چودھری سلیم کی درخواست ضمانت پر سماعت کی، ملزم کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ملزم سمن آباد سے یونین کونسل کا چیئرمین ہے اور اسے سیاسی بنیادوں پر دو بچوں بہادر علی اور صفدر علی کو قتل کرنے کے مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے ,ملزم کی ضمانت منظور کی جائے، مدعی کے وکلاءنے موقف اختیار کیا کہ ملزم چودھری سلیم پہلے خود مدعی تھا لیکن تفتیش میں قتل کا ذمہ دار اسے ٹھہرایا گیا ہے جس کے بعد اس پولیس نے ملزم قرار دے دیا ہے ،ملزم کی ضمانت کی درخواست مسترد کی جائے، عدالت نے دلائل سننے کے بعد 5اپریل کو ٹرائل کورٹ سے مقدمے کا ریکارڈ طلب کر لیاہے۔

مزید :

لاہور -