دوہری شہریت ،نیشنل بینک کے صدر اور چیف ایگزیکٹو سعید احمد کی تعیناتی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

دوہری شہریت ،نیشنل بینک کے صدر اور چیف ایگزیکٹو سعید احمد کی تعیناتی لاہور ...
دوہری شہریت ،نیشنل بینک کے صدر اور چیف ایگزیکٹو سعید احمد کی تعیناتی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی )دوہری شہریت کی بنیاد پر نیشنل بینک کے صدر اور چیف ایگزیکٹو سعید احمد کی تعیناتی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی گئی ہے۔

سعودی حکومت نے غیر ملکیوں کی جگہ سعودی شہریوں کیلئے سینکڑوں انتہائی پرکشش نوکریوں کا اعلان کردیا لیکن کوئی بھی انہیں لینے کیلئے تیار نہیں کیونکہ۔۔۔ ایسی وجہ سامنے آگئی کہ جان کر آپ بھی حیران پریشان رہ جائیں گے

یہ آئینی درخواست سید محمود اختر نقوی کی طرف سے دائر کی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیر اعظم نے 22 مارچ کو غیرقانونی طور پر صدر نیشنل بینک کی تقرری کی ہے، نیشنل بینک کے صدر اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر سعید احمد کینیڈین شہریت رکھتے ہیں، انہیں کسی اہم ادارے کا سربراہ نہیں بنایا جا سکتا، درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق دہری شہریت والے سرکاری اداروں میں تعینات نہیں ہوسکتے ،سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں صدر نیشنل بینک سعید احمد کو عہدے سے ہٹایا جائے۔

مزید :

لاہور -