ٹکٹوں کی رقم واپس نہ کرنے پرصارف عدالت نے پی آئی اے حکام کو ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا
لاہور(نامہ نگار)صارف عدالت نے ٹکٹوں کی رقم واپس نہ کرنے اور درخواست گزار کو اذیت پہنچانے پر ایم ڈی پی آئی اے اور منیجر کو40ہزارروپے ہرجانہ ،15 ہزارروپے جرمانہ اورٹکٹوں کی رقم فوری ادا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
آئی سی ایم ایس سکول سسٹم کے نئے تعلیمی سیشن کا آغاز ،طلباءوطالبات کے لئے 300سکالر شپ کا اعلان
صارف عدالت میں گارڈن ٹاﺅن کے ڈاکٹر عثمان نے پی آئی اے کے ایم ڈی اور منیجر کے خلاف ایک لاکھ روپے ہرجانے کا دعوے دائر کررکھا تھا، جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ اس نے سعودی عرب کے لئے دو ٹکٹیں خریدیں جن کو کسی وجہ سے واپس کیا لیکن انتظامیہ نے ایک لاکھ 15ہزارروپے کی رقم واپس نہ کی جس کی وجہ سے اسے ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑا ،عدالت سے استدعا ہے کہ اسے ہرجانہ دلوایا جائے ،عدالت نے مذکورہ دعویٰ کی سماعت کی اور وکلاءسمیت فریقین کا موقف سننے کے بعد گزشتہ روزایم ڈی پی آئی اے اور متعلقہ منیجر کوٹکٹوں کی رقم کی واپسی کے علاوہ 40ہزارروپے ہرجانہ اور 15ہزارروپے جرمانہ درخواست گزار کو فوری ادا کرنے کا حکم دے دیاہے۔