داعش کی جانب سےمغوی بچے انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کئے جانے کا انکشاف

داعش کی جانب سےمغوی بچے انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کئے جانے کا انکشاف
داعش کی جانب سےمغوی بچے انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کئے جانے کا انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بغداد (ڈیلی پاکستان آن لائن)داعش نے موصل کی جنگ میں اپنے بچاﺅ کے لئے 200کے قریب بچوں کو اغوا کرلیا، عراق کے محکمہ انسانی حقو ق کے مطابق داعش نے النوری مسجد میں 197بچوں کو یرغمال بنایا ہوا ہے ۔

لاہور میں اے این ایف کی کارروائی33کلو چرس، 27کلو افیون برآمد،2ملزمان گرفتار

ڈیلی میل کے مطابق عراقی حکومت اپنے ملک میں داعش کے خلاف کامیابیوں کے دعوے کر رہی ہے تاہم جب عراقی حکومت سے ان دعوﺅں کے بارے میں پوچھا گیا تو حکومت نے مﺅقف اختیار کیا کہ عراق کے مختلف علاقوں بچوں کو اغوا کرکے داعش انہیں انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔200کے قریب بچوں کو یرغمال بنائے جانے کے باعث عراقی فورسز کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔