فوجی اتحاد کے خدوخال جنرل(ر)راحیل شریف کی نگرانی میں طے ہونگے:خواجہ آصف

فوجی اتحاد کے خدوخال جنرل(ر)راحیل شریف کی نگرانی میں طے ہونگے:خواجہ آصف
فوجی اتحاد کے خدوخال جنرل(ر)راحیل شریف کی نگرانی میں طے ہونگے:خواجہ آصف

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فوجی اتحاد کے خدوخال جنرل(ر)راحیل شریف کی نگرانی میں طے ہونگے اورایسے کسی انتظام کا حصہ نہیں بنیں گے جو تفرقے کا باعث بنے۔

افغانستان اور تاجکستان کے سرحدی علاقے میں 4.1شدت کا زلزلہ

جیو نیوز کے پروگرام”آج شاہ زیب خانزادہ کیساتھ “ میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان نے سعودی عرب کو تحریری رضامندی ظاہر کر دی ہے جبکہ سعودی عرب نے ایک ڈیڑھ ماہ پہلے حکومت پاکستان کوخط لکھا تھا۔میں پارلیمنٹ میں جنرل(ر)راحیل شریف سے متعلق فیصلے کا دفاع کروں گا اور اگر تحریک انصاف اس پر کسی قسم کا اعتراض اٹھائے گی تو پارلیمنٹ کے اندر اس کا بھر پورجواب دیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ یمن کے معاملے کا فوجی اتحاد سے تعلق نہیں ہے ، فوجی اتحاد کے خدوخال پر ابھی کام ہونا ہے۔ہمارے ایران سے برادرانہ تعلقات ہیں ،ای سی اومیں ایران نے اہم کام کیا ہے ، ہم ایسے انتظام کا حصہ نہیں بنیں گے جو تفرقے کا باعث بنے۔

مزید : قومی