بھارتی فوج نے نہتے شہریوں کو نشانہ بناکر جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی کی ، صدر آزاد کشمیر کی او آئی سی کے وفدسے ملاقات میں گفتگو

بھارتی فوج نے نہتے شہریوں کو نشانہ بناکر جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی کی ، صدر ...
بھارتی فوج نے نہتے شہریوں کو نشانہ بناکر جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی کی ، صدر آزاد کشمیر کی او آئی سی کے وفدسے ملاقات میں گفتگو

  

مظفرآباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدر آزاد کشمیرمسعود خان نے آرگنائزیشن آف اسلامک کانفرنس (او آئی سی) کے وفد سے ملاقات کی جس میں انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج نے نہتے شہریوں کو نشانہ بناکر جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی کی ہے۔

فوجی اتحاد کے خدوخال جنرل(ر)راحیل شریف کی نگرانی میں طے ہونگے:خواجہ آصف

تفصیلات کے مطابق مسعود خان کا کہنا تھا کہ او آئی سی نے جموں و کشمیر کے عوام کی بھرپور حمایت کی جبکہ قابض بھارتی افواج نے اقوام متحدہ کے چارٹر اور انسانی حقوق کی پامالی کی ہے۔ملاقات کے دوران او آئی سی کے وفد  نے کہا کہ ہم کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی حمایت جاری رکھیں گے،بھارت مقبوضہ کشمیر میں مظالم اور انسانی حقوق کی پامالی بند کرے۔

مزید :

مظفرآباد -