پاکستانی نوجوان کو جرمنی میں 4سال اور3ماہ قید کی سزا

پاکستانی نوجوان کو جرمنی میں 4سال اور3ماہ قید کی سزا
پاکستانی نوجوان کو جرمنی میں 4سال اور3ماہ قید کی سزا

  


برلن(ڈیلی پاکستان آن لائن) جرمنی میں پاکستان شہری سید مصطفی حیدر کو 4سال اور 3ماہ قید کی سزا سنا دی گئی۔ پاکستانی شہری پر ایران کے لئے جاسوسی کے الزامات تھے۔ 31سالہ نوجوان کو جولائی 2016ءمیں گرفتار کیا گیا تھا۔

سندھ پولیس بجٹ میں کروڑوں کے گھپلے۔، نیب نے ایس ایس پی کوطلب کر لیا

جرمنی کی ایک عدالتی ترجمان کے مطابق ایک پاکستانی شہری کو ایران کے لیے جاسوسی کرنے کے جرم میں سوا چار سال کی سزائے قید کا حکم سنا دیا گیا ہے۔ ملزم کو یہ سزا برلن کی ایک اعلیٰ عدالت نے پیر کے روز سنائی۔31سالہ سید مصطفیٰ حیدر نقوی ایرانی محافظین انقلاب کی قدس فورس کے مبینہ حملوں کے لیے جرمنی میں مختلف اہداف کی تلاش میں تھا۔

موت کی سزا ٹل گئی ؟متحدہ عرب امارات میں پاکستانی نوجوان کے 10بھارتی قاتلوں کو باپ نے خون بہا لے کر معاف کر دیا

خاتون ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ جولائی 2016ءمیں گرفتار کیے گئے نقوی نے اس مقدمے میں ’خوف کی وجہ سے‘ کوئی بھی بیان دینے سے انکار کر دیا تھا۔ کراچی میں پیدا ہونے والا یہ پاکستانی 2012ءمیں ایک طالب علم کے طور پر جرمنی آیا تھا۔

مزید : بین الاقوامی