پاکستان کو سنوارنے میں نوجوانوں کا کردار اہم، حکومت بہتری کے لئے کام کررہی ہے، رکن قومی اسمبلی طفیل جٹ کی سعودی عرب میں تقریب سے خطاب

پاکستان کو سنوارنے میں نوجوانوں کا کردار اہم، حکومت بہتری کے لئے کام کررہی ...
پاکستان کو سنوارنے میں نوجوانوں کا کردار اہم، حکومت بہتری کے لئے کام کررہی ہے، رکن قومی اسمبلی طفیل جٹ کی سعودی عرب میں تقریب سے خطاب

  

جدہ (محمد اکرم اسد) مسلم لیگی حکومت کی مثبت پالیسیوں کی بدولت آج پاکستان معاشی طور پر ابھررہا ہے جبکہ ملک میں امن وعامہ کی حالت بہتر ہوئی ہے اور دہشتگردوں کے خاتمے کے لئے ضرب عضب سے لے کر ردالفساد کے دیر پا نتائج برآمد ہورہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار یہاں رکن قومی اسمبلی چوہدری محمد طفیل جٹ نے پاکستان مسلم لیگ ن کے یوتھ ونگ کی طرف سے یوم پاکستان کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تقریب کی صدارت چیئرمین مسلم لیگ ن سعودی عرب چوہدری محمد اکرم نے کی جبکہ مہمان اعزازی میاں فرزند علی تھے۔

چوہدری طفیل جو عمرہ کی ادائیگی کے لئے آئے ہوئے تھے نے کہا کہ پاکستان بنانے میں نوجوانوں کا بڑا کردار رہا ہے اور اب پاکستان کو سنوارنے میں بھی یہ اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگی حکومت نوجوانوں کی بہتری کے لئے بڑا کام کررہی ہے۔ انویسٹرز فورم کے صدر چوہدری محمد شفقت نے اپنے خطاب میں تاریخ پاکستان پر روشنی ڈالی اور کہا کہ مسلمانان ہند نے اپنی قربانیوں سے پاکستان سینچا اور یہ رہتی دنیا تک قائم رہے گا۔ یوتھ ونگ کے صدر ملک منظور اعوان نے اپنی تقریر میں کہا کہ مسلم لیگ نوجوان لیگ کا ہراول دستہ ہیں اور یہ ہر اچھے برے وقت میں مسلم لیگ کے ساتھ ہوں گے۔ ریاض سے آئے ہوئے مہمان عمران نے کہا کہ نوجوانوں نے قیام پاکستان کے وقت قائداعظم کی قیادت میں تحریک پاکستان سے بھرپور حصہ لیا۔ انہوں نے ملک منظور کی خدمات کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔

پاکستان جرنلسٹس فورم کے چیئرمین امیر محمد خان نے اپنے خطاب میں کہا کی قائداعظم کی بے وقف وفات نے پاکستان کو بحرانوں میں ڈال دیا اگر پاکستان کو قائداعظم جیسی قیادت بعد میں نصیب ہوجاتی تو آج پاکستان کا نقشہ مختلف ہوتا۔ انہوں نے سی پیک منصوبے کو سراہا۔ سجاد اعوان نے نوجوانوں کی خدمات پر روشنی ڈالی، مسلم لیگی سینئر رہنما عنایت جاڑا نے پہنچاجی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے محبت کرنا سیکھیں اگر پاکستان ہے تو ہم سب ہیں۔ چوہدری محمد اعظم نے اپنے خطاب میں بانیان پاکستان کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔

صدارتی خطاب کرتے ہوئے چوہدری محمد اکرم نے کہا کہ یوم پاکستان منانے اور مہمانوں کو عزت سے نوازنے مقصد نوجوانوںمیں تحریک پیدا کرنا ہے تاکہ وہ مہمان نوازوں اور تاریخ پاکستان سے روشناس ہوں اور آنے والی نسلوں کو بھی یہ تعلیم دیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ترقی کی طرف لے جانے میں مسلم لیگی حکومت بے انتہا محنت کررہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آج پاکستان کی ترقی کا گراف اوپرجارہا ہے اور وہ دن دور نہیں جب ہم وطن میں جاکر ان ثمرات سے فائدہ اٹھائیں گے۔ انہوں نے نوجوانوں سے کہا کہ وہ اپنے اندر اتحاد پیدا کریں، کئی دوسرے مقررین نے بھی تحریک پاکستان روشنی ڈالی، معروف نعت خواں شیر افضل نے نعت رسول مقبول ﷺ و قومی نغمہ پیش کیا۔ تقریب میں بڑی تعداد میں مسلم لیگی ورکرز نے شرکت کی۔

مزید :

عرب دنیا -