لندن میں قطری سرمایہ دار برطانوی شاہی خاندان سے بھی زیادہ جائیداد کے مالک نکلے

لندن میں قطری سرمایہ دار برطانوی شاہی خاندان سے بھی زیادہ جائیداد کے مالک ...
لندن میں قطری سرمایہ دار برطانوی شاہی خاندان سے بھی زیادہ جائیداد کے مالک نکلے

  

لندن (آئی این پی) برطانوی دارالحکومت لندن میں پراپرٹی کی ملکیت کے حوالے سے کئے جانے والے تازہ ترین سروے میں حیران کن طور پر قطری سرمایہ داروں نے ملکہ برطانیہ کو بھی بہت پیچھے چھوڑ دیا۔

برطانوی اخبار ٹیلی گراف نے لندن میں پراپرٹی کی ملکیت کے حوالے سے تحقیقاتی ادارے ڈیٹسچا کے جمع کردہ اعدادو شمار کے حوالے سے بتایا ہے کہ کینیری وارف گروپ انویسٹمنٹ ہولڈ نگز جو قطر انویسٹمنٹ اتھارٹی اور امریکی سرمایہ کار ادارے بروک فیلڈ کی مشترکہ ملکیت ہے، برطانوی دارالحکومت میں 2 کروڑ 15 لاکھ سکوائر فٹ پر مشتمل ملکیت رکھتی ہے ۔ اس کے علاوہ قطر کی حکومت بھی لندن میں 18 لاکھ سکوائر فٹ جگہ کی مالک ہے جبکہ اس کے مقابلے میں برطانیہ کے شاہی خاندان کے پاس صرف 73 لاکھ سکوائر فٹ جگہ ہے ۔

رپورٹ کے مطابق قطر انویسٹمنٹ اتھارٹی چیلسی بیرکس ، اولمپک ولیج اور شارڈ سمیت کنیری وارف ، جہاں لندن کی چند بڑی عمارتیں موجود ہیں کی ملکیت رکھتی ہے۔ لندن میں دوسری بڑی پراپرٹی ملکیت کا حامل سٹی آف لندن کارپوریشن ہے جس کے پاس ایک کروڑ 74 لاکھ سکوائر فٹ جگہ ہے ۔ جبکہ تیسرا نمبر ٹرانسپورٹ آف لندن کا آتا ہے جس کے پاس ایک کروڑ 49 لاکھ سکوائر فٹ جگہ موجود ہے۔

مزید :

برطانیہ -