پی ایس ایل میلہ اسلام آباد نے لوٹ لیا
بالآخر پی ایس میلہ اپنی تمام تر رعنائیوں و خوبصورتی کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا۔ جی ہاں اسلام آباد یونائٹیڈ نے پی ایس ایل تھری کا نہ صرف میلہ لوٹ لیا بلکہ پی ایس ایل تھری کا تاج بھی پہن لیاْ جی ہاں دنیا بھر کی نظریں پی ایس ایل تھری ایڈیشن پہ لگی ہوئی تھیں۔
وہ اس لئے کہ دنیا بھر کے نامور کھلاڑی پی ایس ایل میں حصہ لے رہے تھے اور تو اور بہت سے ملک دشمن جو کہ پاکستان کو دہشت گرد قرار دینے کے لئے پی ایس ایل کی مخالفت کر رہے تھے ان کی بھی ناپاک خواہشات ناکام و نامراد ہوگئیں۔
جی ہاں شکر ہے اللہ پاک کا کہ پی ایس ایل تھری ایڈیشن بخیر و خوبی اختتام پذیر ہو گیا تاہم کہا جا رہا ہے کہ جن غیر ملکی کھلاڑیوں نے پی ایس ایل میں شرکت نہیں کی، انہیں آئندہ دعوت نہیں دی جائیگی۔ پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے عوام کو مزید خوشخبری سناتے ہوئے کہاہے کہ آئندہ پی ایس ایل کے متعدد میچ پاکستان میں ہی کھیلے جائینگے چیئر مین پی سی بی کا مزید یہ بھی کہنا ہے کہ آئندہ مہینے ویسٹ انڈیز کی ٹیم بھی پاکستان کا دورہ کرے گی۔ نو سال بعد کراچی اسٹیڈیم میں کوئی انٹرنیشنل کرکٹ میچ کھیلا گیا۔ تاہم سیمی فائنل میچ لاہور میں کھیلے گئے جبکہ پی ایس ایل کا فائنل کراچی میں کھیلا گیا جو یقیناً خوش آئند بات ہے اور یقیناً پاکستان میں انٹرنیشنل کھلاڑیوں کی آمد کے امکانات مزید روشن ہوئے ہیں جی ہاں دوستو! دنیا بھر کی نظر یں پاکستان پی ایس ایل پہ لگی تھیں انکو پی ایس ایل کی کامیابی سے واضح پیغام مل گیا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے اور پاکستانی عوام بڑے مہمان نواز بھی ہیں تاہم پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد پر پاک فوج، رینجرو پولیس اور دیگر انتظامی عہدیداران اور اہلکاروں کو بھی سلام اور خراج تحسین نہ پیش کیا جائے تو بری بات ہو گی پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد پر حکومت پاکستان اور کر کٹ بورڈ بھی مبارک باد کے مستحق ہیں کہ تمام شائقین کرکٹ بہتخوش ہیں کہ پاکستان میں بھی شاندار کرکٹ دیکھنے کو ملتیشائقین کر کٹ کو یقین ہے کہ آئندہ بھی پاکستان میں کرکٹ کے دیوانوں کو اچھی کرکٹ دیکھنے کے مواقع ملیں گے !
اجازت چاہتے ہیں ملتے ہیں جلد بریک کے بعد تو چلتے چلتیاللہ نگہبان رب راکھا