ملک میں انصاف مہنگا ہوچکا، سیاستدان اپنے میلے کپڑے دھونے سپریم کورٹ جارہے ہیں: حافظ حسین احمد

27 مارچ 2018 (12:11)

جیکب آباد(آن لائن )متحدہ مجلس عمل کے مرکزی رہنماء اورجمعیت علمائے اسلام کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات حافظ حسین احمد نے کہاہے کہ ملک میں انصاف مہنگاہوچکاہے ،وزیر اعظم ،اپوزیشن لیڈر ،چیف جسٹس ،سابق وزیر اعظم انصاف کی بات کررہے ہیں ، نوازشریف کہہ رہے ہیں کہ میں نے منی لانڈرنگ نہیں کی اگر انہوں نے منی لانڈرنگ نہیں کی تو ہمیں کان میں ہی بتادیں کہ پیسے کہاں سے کمائے، سیاستدان اپنے میلے کپڑے سپریم کورٹ میں دھونے جارہے ہیں ،شہید بینظیر بھٹو ،شہید میر مرتضیٰ بھٹو اور شہید ڈاکٹر خالد محمود سومرو ایک ہی ہیں۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ حسین احمد نے کہاکہ آج ملک اندرونی اور بیرونی خطرات سے دوچارہے ضروری ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں قوم کی سالمیت اور جمہوریت کی بحالی کے لیے ایک پیج پر آئیں اور اس کے لیے شائستگی اور دلیل کی بنیاد پر بات کرناہوگی ،بدقسمتی سے کچھ سیاسی رہنماء ایک دوسرے کے خلاف جوزبان اور انداز استعمال کررہے ہیں اس سے ماحول میں کشیدگی میں اضافہ ہواہے اسی وجہ سے مخالفین اپنے مخالفین پر جوتوں اور سیاہی سے حملے کررہے ہیں جو اس بات کی دلیل ہے کہ شائستگی ختم ہوچکی ہے اگر قائدین شائستگی کا مظاہرہ نہیں کریں گے تو ان کے کارکن یہی عمل دہرائیں گے۔

ان کاکہناتھاکہ ہمارے قائدین کے خلاف گندی زبان استعمال ہوتی ہے مگر ہم نے اپنے کارکنا ن کو سمجھایاہے کہ گالی کاجواب دلیل سے دیں ، ملک میں انصاف کا حصول ممکن نظر نہیں آرہا ہرکوئی انصاف کے لیے میدان میں ہے ،عمران خان ،خورشید شاہ ،وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ،سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف اوران کاخاندان کہہ رہاہے کہ ان کو انصاف نہیں ملا، آج چیف جسٹس بھی کہہ رہے ہیں کہ انصاف نہیں ملا کون کہاں جائے کس کے پاس فریاد لے کرجائے انصاف مہنگاہوچکاہے وزیر اعظم کو بھی انصاف نہیں مل رہا تو ایک غریب کو کہاں سے انصاف ملے گا ۔

ان کاکہنا تھاکہ جے یوآئی کے قائدین بھی پارلیمنٹ ،سینیٹ اور وزارتوں پر رہے ہیں انہوں نے تو پیسہ نہیں کمایا ہم اورہماری قیادت احتساب کے لیے تیارہے آئیں ہمارااحتساب کریں ہم احتساب دینے کے لیے تیارہیں ،انہوں نے کہاکہ نوازشریف صرف اپنی ذات کے لیے ووٹ کی عزت بات کررہے ہیں بلکہ ووٹوں سے بننے والی پارلیمنٹ کو بھی عزت دینی چاہیے

مزیدخبریں