شیخ رشید نے فائنل میچ دیکھنے کے دوران ایسا انوکھا کام کر ڈالا جو آج تک کسی سیاستدان نے نہیں کیا، پاکستانیوں کو خبر ہی نہ ہوئی لیکن جب پتہ چلا تو سب بے اختیار کہہ اٹھے ”شیخ رشید، ہو گئے جدید“
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) تھری کے پاکستان میں ہونے والے تین میچوں نے قوم میں خوب جوش و جذبہ پیدا کیا اور عوام کیساتھ ساتھ مشہور و معروف شخصیات اور سیاستدان بھی میچ دیکھنے کیلئے سٹیڈیم کا رخ کرتے رہے۔
سینئر سیاستدان شیخ رشید نے بھی فائنل میچ دیکھنے کیلئے نیشنل سٹیڈیم کراچی کا رخ کیا اور اس دوران ایسا انوکھا کام بھی کرتے رہے جو آج تک کسی سیاستدان نے نہیں کیا مگر بہت سے پاکستانیوں کو اس کی خبر ہی نہ ہوئی اور جب پتہ چلا تو ہر کوئی بے اختیار کہنے پر مجبور ہو گیا کہ ”شیخ رشید، ہو گئے جدید“
شیخ رشید میچ دیکھنے کیلئے سٹیڈیم میں پہنچے تو ٹوئٹر پر اپنے فالوورز کو سرپرائز دیتے ہوئے اعلان کیا کہ ”کرکٹ کیساتھ ساتھ اپنی نوجوان نسل کیساتھ چٹ چیٹ بھی ہو گی۔۔۔ انجوائے کرو۔ آج کوئی سیاسی ٹویٹ نہیں“
cricket k sath sath apni young generation k sath chit chat on tweeter...enjoying..no siyasi tweet today..#PSLFinalinKarachi
— Sheikh Rashid Ahmad (@ShkhRasheed) March 25, 2018
شیخ صاحب نے اپنے روائتی انداز میں یہ بھی بتایا کہ وہ کس ٹیم کو سپورٹ کر رہے ہیں اور اعلان کیا کہ وہ ”زلمی یونائیٹڈ “ کی سپورٹ کر رہے ہیں یعنی وہ کسی ٹیم کی سپورٹ کیلئے نہیں بلکہ پاکستان اور پاکستان کرکٹ کی سپورٹ کیلئے میدان میں گئے تھے اور پاکستانیوں کو یہ اعلان پسند بھی آیا۔
supporting
— Sheikh Rashid Ahmad (@ShkhRasheed) March 25, 2018
ZalimiUnited#PSLFinalinKarachi
حیران کن طور پر شیخ رشید ناصرف خود میچ کا لطف اٹھاتے رہے بلکہ ٹوئٹر پر ”کمنٹری“ بھی کرتے رہے مثال کے طور پر جب کھلاڑی آﺅٹ ہوا تو ٹویٹ کی کہ ”ایک اور گیا۔۔۔“
ek or......Gaya.....
— Sheikh Rashid Ahmad (@ShkhRasheed) March 25, 2018
اس کے بعد انہوں نے دلچسپ انداز میں خود ہی سیاسی ٹویٹ بھی کر دی اور ان کا اشارہ کس طرف تھا یہ بھی سب کو معلوم ہو گیا، انہوں نے لکھا ”روک سکو تو روک لو“
Rok sako to Rok lo
— Sheikh Rashid Ahmad (@ShkhRasheed) March 25, 2018
پشاور زلمی کی بیٹنگ کے دوران جب کوئی کھلاڑی آﺅٹ ہوا تو انہوں نے ایک اور دلچسپ ٹویٹ کیا کہ ”زلمی پر اور ظلم“
more zulm on zalmi
— Sheikh Rashid Ahmad (@ShkhRasheed) March 25, 2018
اگلا کھلاڑی آﺅٹ ہونے پر شیخ رشید نے لکھا ”آتے ہی گر گیا“
Aatay he gir gaya
— Sheikh Rashid Ahmad (@ShkhRasheed) March 25, 2018
شیخ رشید کو فائنل میچ دیکھنے کا بہت لطف آیا جس کا اندازہ اس ٹویٹ سے لگایا جا سکتا ہے جس میں ان کی شرارت بھی جھلک رہی تھی کہ ” اچھا ہو رہا ہے۔ امید ہے جب کوئی بھی ٹیم یہ نہیں کہے گی ”مجھے کیوں نکالا“
Final acha ho raha hai.
— Sheikh Rashid Ahmad (@ShkhRasheed) March 25, 2018
Umeed hay ab koi b Team ye nahi kehgi
"MUJHAY KU NIKALA"
شیخ رشید کا اگلا ٹویٹ بھی دلچسپی اور شرارت سے بھرپور تھا کہ ”امپائر کی انگلی نہیں اٹھی“
umpire ki Ungli nahi uthi
— Sheikh Rashid Ahmad (@ShkhRasheed) March 25, 2018
پھر انہوں نے وضاحتی ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ”دیکھیں جی! جو بھی لکھا جائے اسے صرف کرکٹ میچ تک سمجھا جائے، آج کوئی سیاسی بات نہیں۔ فائنل میچ دیکھیں۔ آج ایک نے ٹرافی کیلئے ’نااہل‘ ہو جانا ہے“
Dekhay g jo b Likha jai usay sirf Cricket match tk samjha jae,Aj koo siyasi Baat nahi.
— Sheikh Rashid Ahmad (@ShkhRasheed) March 25, 2018
filhaal match dekhay..Aaj ek ny "Na Ahel hojana hai Trophy k lye
دلچسپ بات یہ ہے کہ کامران اکمل کا کیچ ڈراپ کرنا شیخ رشید کو بھی بہت برا لگا جس کا اظہار انہوں نے کچھ اس طرح کیا کہ ”نااہل۔ کیچ ڈراپ کر دیا۔“
Na ahel.catch drop kardia
— Sheikh Rashid Ahmad (@ShkhRasheed) March 25, 2018
اگلی ٹویٹ غالباً فہیم اشرف کے وننگ چھکے کے بعد آئی جس میں لکھا تھا ”چھکے کے بعد عوامی عدالت میں جانے کافیصلہ“
six k baad.Awami adalat me janay ka faisla
— Sheikh Rashid Ahmad (@ShkhRasheed) March 25, 2018