حمائمہ ملک کی بھابھی اور فیروز خان کی دلہنیا کی تصاویر بھی سامنے آگئیں، دولہا اور دلہن اکٹھے کیا کرتے رہے اور دلہن کیسی دکھتی ہے؟ آپ آنکھیں جھپکنا بھول جائیں گے کیونکہ ۔ ۔ ۔

حمائمہ ملک کی بھابھی اور فیروز خان کی دلہنیا کی تصاویر بھی سامنے آگئیں، ...
حمائمہ ملک کی بھابھی اور فیروز خان کی دلہنیا کی تصاویر بھی سامنے آگئیں، دولہا اور دلہن اکٹھے کیا کرتے رہے اور دلہن کیسی دکھتی ہے؟ آپ آنکھیں جھپکنا بھول جائیں گے کیونکہ ۔ ۔ ۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کے معروف ڈرامہ سیریل ’خانی‘ کے ہیرو فیروز خان عرف ’میر ہادی ‘ کی شادی کی تاریخ کا اعلان ہوتے ہی مداح ان کی دلہن کی ایک جھلک دیکھنے کو بے تاب تھےاور اب گزشتہ روز مہندی کی تقریب میں لی گئی فیروز خان اور ان کی ہونے والی اہلیہ کی تصاویر سوشل میڈیا کے ذریعے منظرعام پر آتے ہی مداحوں کا انتظار ختم ہوگیا۔

Beautiful couple ???????????? #ferozedaveyah #ferozekhan

A post shared by Bridal Fashion (@bridal.fashion) on

مقامی میڈیا کے مطابق فیروز خان کی دلہن کا نام سیدہ علیزہ فاطمہ ہے جن کا تعلق شوبز سے نہیں ہے۔فیروز خان کی شادی کی تقریبات میں اہل خانہ سمیت شوبز ستارے اور کرکٹرز بھی بھرپور انداز میں شرکت کر رہے ہیں۔ اداکار کی مہندی میں سپر اسٹار فواد خان، ان کی اہلیہ صدف خان، ہمایوں سعید، حسن شہریار، یاسر نواز، ندا یاسر، فرحان سعید، عروہ حسین، کرکٹر احمد شہزاد اور دیگر شریک ہوئے اور تقریب کا مزہ دوبالا کر دیا ۔

مہندی کی تقریب میں دونوں دلہا دلہن بھی خوشی سے نہال رقص کرتے نظر آئے جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی مقبول ہوگئی ہیں۔

اس موقع پر شوبز ستاروں نے خوب ہلا گلا کیا اور تصاویر بھی بنوائیں۔فیروز خان کی بہنوں حمیمہ ملک، ماہرہ خان  اور دعا ملک نے ایک ساتھ خصوصی ڈانس پرفارمنس بھی دی۔

فیروز خان کی شادی 30 مارچ جبکہ ولیمے کی تقریب 3 اپریل کو منعقد ہوگی۔
 

مزید :

تفریح -