وزیر اعظم نے گیس پروسیسنگ پلانٹ تولنج کاافتتاح کردیا، 2کروڑکیوبک فٹ یومیہ گیس پیداہوگی

وزیر اعظم نے گیس پروسیسنگ پلانٹ تولنج کاافتتاح کردیا، 2کروڑکیوبک فٹ یومیہ ...
وزیر اعظم نے گیس پروسیسنگ پلانٹ تولنج کاافتتاح کردیا، 2کروڑکیوبک فٹ یومیہ گیس پیداہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوہاٹ(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے گیس پروسیسنگ پلانٹ تولنج کاافتتاح کردیا جس سے 2کروڑکیوبک فٹ یومیہ گیس پیداہوگی ۔
افتتاح کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوامیں یہ گیس کی فراہمی کاسب سے بڑامنصوبہ ہے ، منصوبے کیلئے تعاون پرصوبائی حکومت کے بھی مشکور ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اس منصوبے سے 2کروڑکیوبک فٹ یومیہ گیس پیداہوگی،منصوبہ توانائی کی ضروریات پوری کرنے کےلیے اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں امن وامان کی صورتحال پہلے سے بہترہے،سرمایہ کاری کرنےوالی کمپنیوں کوسہولیات فراہم کررہے ہیں،تولنج منصوبہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی عمدہ مثال ہے۔انہوں نے کہا کہ صنعتوں کوگیس کی فراہمی بلاتعطل جاری ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ2013میں جب ن لیگ اقتدار میں آئی ملک میں کئی بحران تھے اس وقت ملک میں گیس کی شدید قلت تھی.