مریم نواز نے اپنے ٹوئٹر پر لگی تصویر تبدیل کر دی

مریم نواز نے اپنے ٹوئٹر پر لگی تصویر تبدیل کر دی
مریم نواز نے اپنے ٹوئٹر پر لگی تصویر تبدیل کر دی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما مریم نواز نے اپنے ٹوئٹر پر لگی تصویر تبدیل کردی ۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ کی پروفائل تصویر تبدیل کرتے ہوئے اپنے والد کے دور اقتدار کی ایک شاندار تصویر آویزاں کر دی ہے ،اس سے قبل 26 فروری کو مریم نواز نے ٹویٹر پر اپنی پروفائل تصویر  تبدیل کی تھی ،اب ایک ماہ بعد انہوں نے دوبارہ اپنے والد کی تصویر  کو پروفائل کا حصہ بنا دیا ہے ،تصویر میں نواز شریف نے بلیک پینٹ کوٹ اورسفید شرٹ کے ساتھ سرخ ٹائی لگا رکھی ہے ۔واضح رہے کہ ابھی کچھ دیر پہلے روبکار جمع ہونے کے بعد کوٹ لکھپت جیل  حکام کی جانب سے ضابطے کی کارروائی مکمل کر کے نواز شریف کو رہا کر دیا ہے ،اس سے قبل جیل حکام کی جانب سے نواز شریف کی رہائی کیلئے روبکار بذریعہ فیکس موصول ہونے پر اعتراض کے بعد روبکار چارٹر طیارے کے ذریعے اسلام آباد سے لاہور پہنچائی گئی ،مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما طارق فضل چوہدری او ر دیگر روبکار لے کر اسلام آباد سے لاہور پہنچے اور وہاں سے کوٹ لکھپت جیل آئے ۔ نواز شریف کی رہائی کے موقع پرکوٹ لکھپت جیل کے باہر مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی ۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور /اہم خبریں /قومی