خانیوال ‘ 3 روزہ رنگارنگ جشن بہاراں میلہ شروع ‘ لوگوں میں جوش و خروش

خانیوال ‘ 3 روزہ رنگارنگ جشن بہاراں میلہ شروع ‘ لوگوں میں جوش و خروش

خانیوال(نما ئندہ پاکستان،نامہ نگار)ضلعی انتظامیہ ،ضلع کونسل اور میونسپل کمیٹی کے زیر اہتمام ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد چوہدری کی زیر نگرانی رنگا رنگ 3 روزہ جشن بہاراں کا آغازہو گیا ۔ سپورٹس سٹیڈیم خانیوال میں ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد چوہدری نے چیئر مین ضلع کونسل انجینئر محمد رضا سرگانہ کے ہمراہ جشن بہاراں اور پھولوں کی نمائش کا افتتاح کیا جشن بہاراں کی افتتاحی تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی (بقیہ نمبر35صفحہ7پر )

کمشنر ریونیو عارف ضیاء ، یڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل محمد اختر منڈھیرا ، یڈیشنل ڈپٹی کمشنرفنانس فیصل شہزاد ، ڈی ایس پی صدر سرکل شبیر ورائچ ،اسسٹنٹ کمشنر خانیوال زین العابدین ، ڈی ایس او شفیق خان خٹک ، سی ای او تعلیم شوکت شیر وانی ، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز وزراعت جمیل احمد ، میڈم رقیہ سلطانہ ، صدر ڈسٹرکٹ بار محمد اظہر جکھڑ ، جنرل سیکرٹری با ر چوہدری ہارون ، سرکاری محکموں کے افسران ، سماجی کارکنان ، صحافیوں ، سکولوں کے طلباء و طالبات سمیت شہریوں کی بہت بڑی تعداد موجود تھی جشن بہاراں میں سرکاری ونجی اداروں کی طرف سے لگائے گئے پھولوں کے سٹالز شرکاء تقریب کی توجہ کا مرکز رہے ۔ جشن بہاراں کی افتتاحی تقریب میں طلباء کی طرف سے ملی نغمے ، پی ٹی شو ، کراٹے جمناسٹک ، سول ڈیفنس اور ریسکیو 1122 کی طرف سے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے مشترکہ فرضی مشقوں کا مظاہرہ کیا جس کو شرکاء نے خوب سراہا اور داد دی اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد چوہدری نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر جشن بہاراں کے انعقاد کا مقصد خانیوال کے عوام کو ایک معیاری اور صحت مند تفریحی سرگرمیاں فراہم کرنا ہے شہری جشن بہاراں کی تقریبات میں ضرور شرکت کریں انہوں نے بتایا کہ جشن بہاراں کے دوسرے اور تیسرے روز بھی عوام کی تفریح کے لئے انیمل پریڈ ، گھوڑا ڈانس ، کبڈی میچ ، مشاعرہ ، میوزیکل پروگرام اور آتش بازی سمیت بہت سے دیگر رنگا رنگ پروگرام ترتیب دئے گئے ہیں جن کامقصد عوام کو بہترین تفریح کے مواقع میسر کرنا ہے ۔ چیئر مین ضلع کونسل انجینئر محمد رضا سرگانہ نے کہا کہ ضلعی انتطامیہ ، ضلع کونسل اور میونسپل کمیٹی خانیوال کے اشتراک سے جشن بہاراں کے انعقاد نے معاشرتی گھٹن کا خاتمہ کر دیا ہے جس میں شہری شریک ہو کر اپنی مصروفیات کی وجہ سے ذہنی آسودگی کو بہتر طریقہ سے دور کر کے زندگی کے تمام شعبوں میں کامیابیاں حاصل کر یں گے۔ قبل ازیں ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد چوہدری ، چیئر مین ضلع کونسل انجینئر محمد رضا سرگانہ اور افتتاحی تقریب کے شرکاء کا جھومر پارٹی نے تقریب میں آمد پر ڈھول کی تھاپ پر رقص کر کے پھر پور استقبال کیا ۔

جشن بہاراں

مزید : ملتان صفحہ آخر