مظفر گڑھ ‘ سول ڈیفنس ٹیم کا چھاپہ ‘ ایرانی تیل کی فروخت پر پمپ سیل

مظفر گڑھ ‘ سول ڈیفنس ٹیم کا چھاپہ ‘ ایرانی تیل کی فروخت پر پمپ سیل

مظفر گڑھ(سٹی رپورٹر) میرہزارخان میں واقع الناصر پٹرول پمپ جو کہ جعفر مشتاق لغاری اپنے اپکو پی ٹی آئی کا جنرل سیکٹرری بتاتا ہے اس نے عرصہ دراز سے غیر قانونی پٹرول پمپ پر ایرانی تیل کی سرعام فروخت جاری کرتے ھوئے مختلف علاقوں قصبات پر سپلائی کرواتا ہے عوامی شکایت پر پندرہ روز قبل. اے سی جتوئی زریاب ساجد نے مذکورہ پمپ کو سیل کر دیا اور میرہزارخان میں جعفر مشتاق(بقیہ نمبر36صفحہ7پر )

لغاری کے خلاف غیر قانونی پمپ پر ایرانی تیل کی فروخت کا مقدمہ درج کرا دیا مگر جعفر مشتاق لغاری نے مقدمہ کی پرواہ نہ کرتے ھوئے اس وقت بھی سیل شدہ پمپ کی سیلیں توڑ ڈالیں,اور دوبارہ پٹرول کی فروخت اور سپلائی جاری کر دی جس پر دوبارہ مظفرگڑھ سے سول ڈیفنس نے الناصر پمپ پر کامیاب چھاپہ مارتے ھوئے ایرانی تیل کا غیر قانونی پمپ سیل کر دیا جبکہ سیل کے دوران ہی جعفر مشتاق لغاری نے ٹیم کے ساتھ گالم گالوچ شروع کردی اور سیل شدہ پمپ کی سیلیں توڑ ڈالیں, اور کارسرکار میں بھی مداخلت کی سول ڈیفنس حکام نے بتایا کہ الناصر پمپ کی مالک جعفر مشتاق لغاری کے خلاف میرہزارخان تھانہ میں مقدمہ درج کروا دیا ہے جبکہ پی ٹی آئی کے ترجمان نے بتایا کہ مظفرگڑھ سے فی الحال کوئی تنظیمی عہدیداران نہ ہیں جعفر مشتاق لغاری اپنے اپکو خود ساختہ ضلعی جنرل سیکٹرری کہلواتا ہے رابطہ پر جعفر مشتاق لغاری نے بتایا کہ کارسرکار میں مداخلت نھی کی ہے سول ڈیفنس نے اپنی کاروائی کی ہے ہم اپنا دفاع کرینگے۔

ایرانی تیل

مزید : ملتان صفحہ آخر