ثاقب نثار پی ٹی آئی کارکن ،شیر پنجرے میں بند نہیں رکھا جا سکتا،مشاہد اللہ

ثاقب نثار پی ٹی آئی کارکن ،شیر پنجرے میں بند نہیں رکھا جا سکتا،مشاہد اللہ

لاہور( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کوٹ لکھپت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے (بقیہ نمبر48صفحہ12پر )

ہوئے کہا کہ یہ رہائی اس طرح کی رہائی نہیں ہے، چھ ہفتے کی رہائی ہے لیکن چھ ہفتے بعد اللہ اور راستے پیدا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے پہلے ایٹمی دھماکے کئے تو سزا پائی ، اب سی پیک لانے ، ملک سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کرنے اور عوام کے آنسو پوچھنے پرسزا دی گئی ۔نواز شریف کو جب جیل میں ڈالا جا رہا تھا اس وقت قانون موم کی ناک بنا ہوا تھا کیونکہ حکم نادر شاہی یہی تھا کہ نواز شریف اور مریم نواز کو جیل میں ڈالنا ہے ،کیا چیف جسٹس (ر) ثاقب نثار نے قانون کو مد نظر رکھا ۔ نواز شریف نے حزیمت کا راستہ اپنا یا لیکن سر نہیں جھکایا ،انہوں نے کہا کہ سابق چیف جسٹس (ر)ثاقب نثار پی ٹی آئی کے کارکن بنے ہوئے ہیں،لندن پہنچنے پر پی ٹی آئی کی لیڈر شپ نے استقبال کیا اور اکٹھے پریس کانفرنس کی ۔ عمران خان کہہ کر عوام کی چیخیں نکلوا رہا ہے ، عمران خان کل تک نواز شریف سے پلاٹ گھر اور پیسے لیتا رہا ،نواز شریف دینے والا ہے لینے والا کرپٹ ہوتا ہے ۔آج وہی عدالت ہے لیکن جسٹس (ر) ثاقب نثار نہیں تو بہتر فیصلے ہو رہے ہیں ۔

شیر پنجرے

مزید : ملتان صفحہ آخر