10,10 سال قید کی سزا پانے والے 3 پولیس اہلکاروں کو بری کرنیکاحکم

10,10 سال قید کی سزا پانے والے 3 پولیس اہلکاروں کو بری کرنیکاحکم

ملتان(خبر نگار خصوصی) ہائیکورٹ ملتان بنچ نے بے گناہ شہری اغوا اور قتل کرنے کی کوشش کرنے کے مقدمہ میں 10,10 سال (بقیہ نمبر51صفحہ12پر )

قید کی سزا پانے والے 3پولیس اہلکار ملزموں کی اپیل منظور کرتے ہوئے مقدمہ سے بری کرنے کا حکم دیا ہے۔ فاضل عدالت میں ملزموں سب انسپکٹر اللہ یار، کانسٹیبل رانا دلدار اور وائرلیس آپریٹر اکرم نے اپیل دائر کرکے موقف اختیار کیا تھا کہ ان کیخلاف تھانہ غلہ منڈی ساہیوال میں فیاض احمد نامی شہری کو بغیر کسی مقدمہ کے اندراج کے اغوا کرکے تشدد کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا جس پر انسداد دہشت گردی عدالت ساہیوال نے 2009ء میں انہیں 10,10 سال قید کی سزا کا حکم سنایا تھا جبکہ وہ بے قصور ہیں لہٰذا انہیں مقدمہ سے بری کرنے کا حکم دیا جائے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر