شوہر نے بیوی مار ڈالی‘ حادثات میں 4 افراد جاں بحق

شوہر نے بیوی مار ڈالی‘ حادثات میں 4 افراد جاں بحق

ملتان ‘ رحیمیار خان ‘ خانپور ‘ بستی ملوک ‘ (سٹاف رپورٹر ‘ بیورو رپورٹ ‘ نامہ نگار ‘ نمائندہ پاکستان ) شوہر نے بیوی کو مار ڈالا ‘ حادثات میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے ۔ملتان سے سٹاف رپورٹر کے مطابق ملتان سے کراچی جانے والی 26 ڈاؤن زکریا ایکسپریس میں سوار ریلوے ملازم ساجد گیلے وال کے قریب ٹرین سے سر نکال کر ٹرین کا فالٹ دیکھتے ہوئے ریلوے سگنل سے ٹکرا کر جاں بحق ہو گیا، ریلوے ملازم کی (بقیہ نمبر38صفحہ7پر )

شناخت محمد ساجد ولد شبیر کے نام سے ہوئی ہے،مرنے والا ریلوے کیرج میں ملازم تھا۔ رحیمیار خان سے بیورو رپورٹ کے مطابق گھریلو ناچاقی پر شوہر نے بھائی کی مدد سے بیوی کو گلے میں پھندا دیکر موت کے گھاٹ اتاردیا، قتل چھپانے کی نیت سے لاش پنکھے سے لٹکاکرخودکشی ظاہر کرنے کی کوشش، بھائی کی رپورٹ پر پولیس نے بہنوئی سمیت دو ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔ تفصیل کے مطابق تھانہ شیدانی کی حدود موضع رم کے رہائشی نذیراحمد نے پولیس کواپنی تحریری شکایت میں بیان کیا کہ اس کے بہنوئی محمدعابد نے بھائی ماجد علی کی مدد سے گھریلو ناچاقی ہونے پر اس کی ہمیشرہ سلمی بی بی کو پھندا دیکر موت کے گھاٹ اتاردیا اور قتل کی واردات چھپانے کیلئے ہمشیرہ سلمی بی بی کی لاش پھندا دیکر چھت سے لٹکادی اور خودکشی ظاہر کردی، اطلاع پاکر پولیس نے مقتولہ سلمی بی بی کی لاش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردی، بھائی نذیر احمد کی رپورٹ پر پولیس نے بہنوئی سمیت دو ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے ایک ملزم محمد عابد کو گرفتارکرلیا کارروائی شروع۔ٹریفک حادثہ میں شدید زخمی ہونے والا 35 سالہ شخص ہسپتال میں دم توڑگیا جبکہ مختلف حادثات میں زخمی ہونے والے 31 افراد زیر علاج۔ تفصیل کے مطابق زمیندارہ کالونی کارہائشی35 سالہ رب نواز جو اپنی موٹر سائیکل پرسوار ہوکر کام کے سلسلہ میں جارہاتھا کہ سامنے سے آنیوالے تیز رفتار موٹر سائیکل سوار سے دھماکے سے ٹکرا گیاجس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگیا، ورثاء نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود رب نواز جانبر نہ ہوپایااور دم توڑگیا جبکہ مختلف حادثات میں زخمی ہونے والے31 افراد جن میں خانپور کی رہائشی 1سالہ کمسن شانزے بی بی، ترنڈہ سوائے خان کا8سالہ مطیع الرحمن، احمد ٹاؤن کی 28سالہ جویریہ بی بی، صادق آبادکی18سالہ زہراں بی بی، گھوٹکی کی 90 سالہ مراد خاتون، چوک بہادر پور کا27سالہ صابرعلی، خانپور کا35سالہ ریاض احمد، کوٹ سمابہ کا19سالہ محمد ندیم، کرمان بھٹہ کا35سالہ راشد علی، سنی پل کا47سالہ محمدارشد، قذافی کالونی کا23سالہ محمد تنویر، صادق آباد کا70 سالہ محمدرمضان، اڈا خانپور کا40سالہ محمدطارق، خانیوال کا15سالہ محمد صدیق، خانپور کا55سالہ عبدالحمید اور میاں ٹاؤن کارہائشی28سالہ محمد طیب وغیرہ کو ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ خان پور سے نامہ نگار کے مطابق بستی لاٹکی سہجہ کے قریب تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل کو کچل ڈالا جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار محمد توصیف ولد جاوید احمد موقع پر جاں بحق ہو گیا حادثہ کے بعد ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا جبکہ اطلاع ملنے پر مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر کاروائی شروع کر دی ہے ۔ بستی ملوک سے نمائندہ پاکستان کے مطابق تھانہ بستی ملوک کے علاقہ آراپلی کے قریب بیل گاڑی کے اچانک موٹروے روڈ پر آنے کی وجہ سے حادثہ ریڑی بان موقع پر جابحق تفصیلات کے مطابق بستی ملوک کے نواحی علاقہ آراپلی کے قریب صبح تقریبا3سے 4بجے کے درمیان ایک ٹریلرنمبرTLU/850 جس پر سامان لوڈ تھا ملتان سے بہاوپور جاریا تھا کہ اچانک لنک روڈ سے ایک بیل گاڑی سامنے آگئی اور حادثہ پیش آگیا حادثے کے نتیجہ میں بیل گاڑی کا مالک شدید زخمی ہو گیا حادثے کی اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس ،تھانہ بستی ملوک اور ریسکیو 1122فوری جائے حادثہ پر پہنچی اور زخمی ہونے والے شخص محمد شفیع ولدمحمد علی قوم ارائیں بستی شورکوٹ کے رہائشی کو نشتر ہسپتال ملتان منتقل کیا جہاں وہ زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا ۔

قتل حادثات

مزید : ملتان صفحہ آخر