’’بزرگ ‘‘ کی 12 سالہ بچی سے شادی ‘ دولہا سمیت 15 افراد گرفتار

’’بزرگ ‘‘ کی 12 سالہ بچی سے شادی ‘ دولہا سمیت 15 افراد گرفتار

شادن لُنڈ (نمائندہ پاکستان)تھانہ شاہ صدر دین کے علاقہ میں 43 سالہ شخص کی 12سالہ بچی سے شادی ،پولیس نے دولہا ،بچی کا والد اور نکاح خوان سمیت15افراد گرفتار کر لئے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ شاہ صدر دین کے علاقہ پیر عادل میں 43سالہ غلام عباس پتافی جوکہ پہلے شادی (بقیہ نمبر39صفحہ7پر )

شدہ تھا نے 12سالہ بچی اقراء سے شادی رچالی جس پر پولیس نے دولہا غلام عباس‘ انکے والد ،نکاح خوان مجیر ،شادی میں شریک محمد ایوب ،محمد عیسیٰ ،محمد سلیم ،جعفر حسین ،عبدالمجید ،غلام حسن ،محمد رمضان، غلام فرید سمیت 15افراد کو حراست میں لیکر قانونی کارروائی شروع کردی ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر