ملتان ‘ دودھ‘ گوشت کی پیداوار بڑھانے کیلئے زرعی یونیورسٹی میں انٹرنیشنل کانفرنس

ملتان ‘ دودھ‘ گوشت کی پیداوار بڑھانے کیلئے زرعی یونیورسٹی میں انٹرنیشنل ...

ملتان ( سٹاف رپورٹر)ایم این ایس زرعی یونیورسٹی کے شعبہ پلانٹ بریڈینگ اینڈ جنیٹکس کے زیر اہتمام انٹرنیشنل کانفرنس آن ہائی کوالٹی فاڈر اینڈ فاریج پروڈیکشن ان کلائی میٹ شفٹ کا انعقاد کیا گیا ۔کانفرنس منعقد کروانے کا مقصداعلی معیار کے چارہ جات کی زریعے دودھ اور گوشت کی پیداوار کو بڑھانا اور اس کے علاوہ امریکہ میں بہترین چارہ حاصل کرنے کیلئے کئے جانے والے اقدامات اور تحقیق (بقیہ نمبر36صفحہ12پر )

کو پاکستان میں عام کرنا تھا۔ کانفرنس کے مہمان خصوصی ڈاکٹر ڈینینل پٹنم (Dr. Denial Putnam)،ڈاکٹر جیفری اے ڈھلبرگ (Dr. Jeffery A. Dahlberg)اور ڈاکٹر خالد بالی (امریکہ) تھے ۔کانفرنس کا افتتاح کرتے ہوئے وائس چانسلر جامعہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے کہاکہ انٹرنیشنل کانفرنس منعقد کروانے کا بنیادی مقصد علاقے کے کسانوں اور زمینداروں کی فی کس آمدن میں اضافہ کرنے کیلئے اقدامات کرنا ہے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ زمیندار وسیع پیمانے پر جانور پالتے ہیں جن کی خوراک کیلئے درپیش مسائل کے حل کیلئے جامعہ نے اس انٹر نیشنل سیمینار کا انعقاد کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم کسانوں اور زمینداروں کو چارہ جات کی پیداوار کیلئے مزید بھی رہنمائی کرینگے ۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ڈینینل پٹنم (Dr. Denial Putnam)،ڈاکٹر جیفری اے ڈھلبرگ (Dr. Jeffery A. Dahlberg) اور ڈاکٹر خالد بالی ودیگر نے جانوروں کے متبادل چارہ جات لوسرن کی پیداوار کے حوالے سے امریکہ میں کی جانے والی ریسرچ اور ماڈل پیش کیا اور بتایا کہ اس ماڈل اور ریسرچ کو مد نظر رکھ کر پاکستانی کسان اور زمیندار چارہ جات کی پیداوار کے بہترین نتائج حاصل کر سکتے ہیں ۔ اس کے علاوہ انہوں نے متبادل چارہ جات کے بارے میں تفصیلی پریزنٹیشن بھی دی ۔ انہوں نے دودھ اور گوشت دینے والے جانوروں کیلئے بہترین چارہ جات کے حوالے سے بھی آگاہ کیا ۔ انہوں نے اپنی تفصیلی گفتگو میں بتایا کہ کس جانور کیلئے کونسا چارہ بہتر ہے اس کے علاوہ انہوں نے جانوروں کی بہترین نشو ونما کیلئے چراگاہوں کی بہترین منیجمنٹ کے حوالے سے آگاہ کیا ۔ انہوں نے جانوروں کی غذائی ضروریات مدنظر رکھتے ہوئے سبز چارہ جات ، خشک چارہ جات خود ساختہ چارہ جات کے بار ے میں بھی بتایا ۔ سیمینار سے پاکستانی زرعی سائنسدانوں نے بھی خطاب کیا ۔ اس موقع پرریٹائرڈ آئی جی ریلوے پولیس و ممبر پبلک سروس کمیشن لاہور سید ابن حسین ، سابقہ ممبر سنڈیکیٹ جامعہ ممتاز خان منیس، ڈاکٹر عرفان احمد بیگ، ڈاکٹر شفقت سعید ، ڈاکٹر ذولفقار علی سمیت جامعہ کے فیکلٹی ، طلباء و طالبات اور کسانوں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔

کانفرنس

مزید : ملتان صفحہ آخر