بہاولپور ‘ محکمہ ہائی ویز میں بڑے پیمانے پر فراڈ ‘ نیب کارروائی شروع

بہاولپور ‘ محکمہ ہائی ویز میں بڑے پیمانے پر فراڈ ‘ نیب کارروائی شروع

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) بہاولپورکے شہری کی طرف سے محکمہ ہائی ویز میں اقرباپروری کی آڑمیں کروڑوں روپے کے گھپلوں کی درخواست پرنیب ملتان نے کاروائی شروع کردی درخواست گزارکوثبوتوں سمیت طلب کرلیابہاولپور440 سی سیٹ لائٹ ٹاؤن کے رہائشی احسان الہی نامی شہری نے چیئرمین نیب کودی گئی درخواست میں ایکسین ہائی ویز فرخ ممتاز وڑائچ ایس ڈی او چوہدری افضل اورسب(بقیہ نمبر39صفحہ12پر )

انجینئر تحسین ورک کیخلاف الزماات لگائے ہیں کہ ان تینوں افسران نے اپنے رشتہ داروں کے ناموں پرکنسٹرکشن کمپنیاں بناکرلوٹ مارکابازار گرم کررکھاہے اورحکومتی خزانہ کوکروڑوں روپے نقصان پہنچانے میں مصروف ہیں۔ ایکسین فرخ ممتاز وڑائچ کے بھائی تنویرنصرت ڈی ایف سی کوبھی نیب نے گرفتارکررکھاہے فرخ ممتاز نے بھائیوں کے نام پرایک کنسٹرکشن کمپنی بنارکھی ہے جسے حاصل پور مین روڈ کے سکیشن کنڈاموڑ تاخیرپورٹامیوالی سکیم کی کنسٹرکشن فرم پردباؤ ڈال کرمٹی کی بھرائی کاٹھیکہ دلایاگیا اوراس میں اسے کروڑوں کی بوگس ادائیگیاں کی گئیں ایس ڈی اوچوہدری افضل نے بھی اسی طرح کی فرم بنارکرھی ہے اوراس نے بھی اپنی فرم کے نام پرکئی سکیمیں حاصل کرکے ان میں خردبرد کی سب انجینئرتحسین ورک نے اپنے بھائی کی وقاص اورساجد کے نام پرمدینہ کنسٹرکشن کمپنی بنارکھی ہے اوراس کمپنی کومسافرخانہ تانوشہرہ جدید سٹرک کی تعمیرمیں22 کروڑ کی سکیمیں دی گئیں جبکہ مین ٹھیکہ بھی کنسٹرکشن کمپنی کے پاس ہے احسان الحق نے اپنی درخواست میں اپیل کی ہے کہ یہ کیس اینٹی کرپشن کونہ بھجوایاجائے کیونکہ وہاں انصاف نہیں مل سکتا۔ احسان الہی کی نیب کودی گئی درخواست کارجسٹریشن نمبرNABM20190312165005 ہے۔ نیب ملتان نے ابتدائی تحقیقات کیلئے درخواست گزار کو22 مارچ کونیب آفس ملتان میں طلب کیااوراسے اپنی درخواستوں کیساتھ بیان حلفی منسلک کرنے کی ہدایت کی ہے۔

فراڈ

مزید : ملتان صفحہ آخر