فوڈ سیفٹی ٹیموں کا مختلف شہروں میں آپریشن ‘ 5 پوائنٹس سیل

فوڈ سیفٹی ٹیموں کا مختلف شہروں میں آپریشن ‘ 5 پوائنٹس سیل

ملتان ( سٹاف رپورٹر)فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ملتان اور گردونواح میں کارروائیاں کرتے ہوئے ناقص اجزاء کے استعمال،ممنو عہ اشیاء کی فروخت اورصفائی کے غیر معیاری انتظامات پر5فوڈ پوائنٹس کو سر بمہر کیاہے۔ فوڈ سیفٹی ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے کھلے مصالحہ جات،مضرصحت گٹکا کی فروخت اور ناقص صفائی پرمہر علی بیکرزکو سیل کر دیا۔ گیا۔ملتان میں ہی چیکنگ کے دوران مضرصحت کھلے ملاوٹی مصالحہ (بقیہ نمبر43صفحہ12پر )

جات کی فروخت اور سٹوریج کے غیر معیاری انتظا مات پرشیخ برادرز کریانہ سٹور کو سر بمہر کیا گیا۔واٹر سیفٹی ٹیم نے ڈی جی خان میں کارروائی کرتے ہوئے غلط لیبلنگ/مس برانڈنگ کرنے،بغیر سرٹیفیکیٹس کے حلال لوگو استعمال کرنے اورفلٹر تبدیلی کے ریکارڈ کی عدم دستیابی پراے بی ثمر کوالٹی واٹر کو سیل کیا گیا۔مزید برآں راجن پور میں چیکنگ کے دوران سابقہ ہدایات پر عمل نہ کرنے،مضرصحت گھی/آئل کے استعمال،مس لیبلنگ اور پراسیسنگ ایریاکے قریب واش روم کی موجودگی پراحمدسلانٹی یونٹ کو سیل کیا گیا۔رحیم یار خان میں کارروائی کے دوران غیر معیاری رنگوں کے استعمال،ورکرز کے میڈیکل نہ ہونے،حشرات کی بہتات ،لائسنس نہ ہونے اور ناقص صفائی پرکھویا پیلس کو سربمہر کیا گیا۔علاوہ ازیں ملتان،خانیوال،لودھراں اور بہاولنگر میں چیکنگ کر تے ہو ئے مختلف فوڈ پوائنٹس کو مضر صحت اشیاء کی فروخت اور صفائی کے ناقص انتظامات پر73,000کے جرمانے عائد کیے۔اسی طرح لیہ، راجن پور ، رحیم یار خان اور گردونواح کی ٹیموں نے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران متعدد فوڈ پوائنٹس کو پنجاب فوڈ اتھارٹی قوانین کی خلاف ورزیوں پر27,000کے جرمانے عائد کیے ۔جنوبی پنجاب میں کارر وائیوں کے دوران بھاری مقدار میں ممنوعہ،زائدالمیعاد اور مضرصحت خوراک تلف کی گئی ۔فوڈ سیفٹی ٹیموں نے چیکنگ کے دوران درجنوں فوڈ پوائنٹس کو حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی کرنے پرحتمی نوٹسز بھی جاری کیے ۔

5 پوائنٹس

مزید : ملتان صفحہ آخر