توہین عدالت کی درخواست پر سیکرٹری ایجوکیشن پنجاب کو نوٹس

توہین عدالت کی درخواست پر سیکرٹری ایجوکیشن پنجاب کو نوٹس

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے سیکرٹری ایجوکیشن پنجاب کیپٹن (ر) محمد محمود کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پرنوٹس(بقیہ نمبر22صفحہ12پر )

جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔مسٹر جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے بھکر کی سابق ایلیمنٹری سکول ٹیچر سائرہ کنول کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار کا موقف ہے کہ 11 نومبر2017کو انہیں شوکاز دیئے اور سننے بغیر نوکری سے نکال دیا گیا،جس کے خلاف درخواست گزار نے عدالت سے رجوع کیا توعدالت نے معاملہ دادرسی کے لئے سیکرٹری ایجوکیشن کو بھجوا دیا،عدالت نے یہ حکم 15فروری2018ء کو جاری کیا تھا جس پر تاحال عمل نہیں کیا گیا، توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

توہین عدالت

مزید : ملتان صفحہ آخر