تمام بھٹوں میں قومی شناختی کارڈ سے محروم ورکرز کی فہرستیں بنانے کاحکم

تمام بھٹوں میں قومی شناختی کارڈ سے محروم ورکرز کی فہرستیں بنانے کاحکم

رحیم یارخان(بیورو رپورٹ) تمام بھٹوں پرقومی شناختی کارڈسے محروم ورکرزکی فہرست مرتب کرنے کاحکم دیدیا گیا‘ حکومت پنجاب نے صوبہ بھرکی ضلع حکومتوں کوہدایت کی ہے کہ وہ اپنے اضلاع میں بھٹہ خشت ورکرزکے مقررہ اجرت ‘ سوشل سیکورٹی کارڈسمیت دیگرمسائل ترجیحی (بقیہ نمبر18صفحہ12پر )

بنیادوں پرحل کریں اورمتعلقہ محکموں کوکارکردگی بہتربناتے ہوئے بھٹہ مالکان کومزدوروں کے حقوق کی ادائیگی کے لیے متحرک کرنے کے لیے اقدامات اٹھائیں ‘ اپنے اضلاع کے تمام بھٹوں پرقومی شناختی کارڈسے محروم ورکرزکی فہرست مرتب کریں اورہربھٹہ پرکم ازکم پانچ سوشل سیکورٹی کارڈبنانے کی پالیسی کوملحوظ خاطررکھاجائے حکومتی احکامات پرضلع حکومت نے محکمہ لیبرسمیت دیگرمحکموں کے حکام کوعملدرآمدیقینی بنانے کے لیے ہدایات جاری کردی ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر