بداخلاقی کے واقعات میں اضافہ کیخلاف ہائیکورٹ میں درخواست دائر

بداخلاقی کے واقعات میں اضافہ کیخلاف ہائیکورٹ میں درخواست دائر

لاہور(نامہ نگارخصوصی)بے حرمتی کے بعد قتل ہونے والی قصورکی زینب کے والد حاجی امین انصاری نے بچوں سے بداخلاقی کے واقعات میں اضافے کے خلاف لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔اس سلسلے میں ان کی طرف سے دائر درخواست میں وفاقی اور صوبائی حکومت کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست گزار کا موقف ہے کہ بچوں سے بداخلاقی کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جبکہ حکومتی ادارے اپنی ذمہ داری ادا کرنے میں ناکام رہے ہیں،ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے اقدامات کرنے کا حکم دیا جائے۔

ہائیکورٹ سے رجوع

مزید : صفحہ آخر