پنجاب بھر کی عدلیہ کے افسروں کیلئے سپیشل جوڈیشل الاؤنس منظور

پنجاب بھر کی عدلیہ کے افسروں کیلئے سپیشل جوڈیشل الاؤنس منظور

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ سمیت پنجاب بھر کی عدلیہ کے افسران کے لئے سپیشل جوڈیشل الاؤنس منظور کر لیا گیا ہے ،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹرجسٹس سردارمحمد شمیم خان کی منظوری کے بعدرجسٹرار ہائیکورٹ نے نوٹیفیکیشن جاری کیا تھاجس کے بعداب پنجاب کے سیکرٹری فنانس حامد یعقوب نے بھی سپیشل جوڈیشل الاؤنس کے حوالے سے باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیاہے، نوٹیفیکیشن کے مطابق پنجاب کی عدلیہ کے ملازمین کو بنیادی تنخواہ کا تین گنا سپیشل جوڈیشل الاؤنس اداکیا جائے گا۔

سپیشل جوڈیشل الاؤنس

مزید : صفحہ آخر