اﷲ تعالیٰ موقع دے ہم حیدرآباد کے مسائل حل کرینگے، مصطفی کمال
حیدرآباد(این این آئی)پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ اﷲ تعالیٰ ایک موقع دے کہ ہم حیدرآباد کے مسائل کو حل کریں، تاجر برادری خوشحال ہو گی تو ملک میں معا شی استحکام آئے گا ، ترقی پذیر اور ترقی یافتہ ممالک میں حکومت تاجروں کو زیا دہ سے زیا دہ سہولتیں دے رہی ہیں ، ہما را معا شرہ عجیب ہے کہ ٹیکس دہندگان سے پر مزید ٹیکس کا بوجھ ڈال دیا جاتا ہے۔وہ حیدرآباد ایوان تجا رت و صنعت میں تاجروں سے خطاب کر رہے تھے، اس موقع پر انیس قائم خانی، شبیر احمد قائم خانی اور اشفاق منگی بھی موجود تھے۔مصطفی کمال نے کہا کہ حکومت کا کا م تاجروں و صنعتکا روں کو ون ونڈو آپریشن کے تحت سہولتیں فراہم کرنا ہے ، بجلی اور گیس کی فراہمی کی قیمتوں میں استحکام پیدا کیا جائے تاکہ صنعتوں کی پیداواری لاگت کم ہو اور ایکسپو رٹر انٹرنیشنل مارکیٹ میں پاکستانی مصنوعات کو فروخت کر کے ملک کے لئے زر مبادلہ حاص کریں۔
مصطفی کمال