جس دن سورج مجھ سے پہلے طلوع ہوگیا، سیاست چھوڑدوں گا، شیخ رشید

جس دن سورج مجھ سے پہلے طلوع ہوگیا، سیاست چھوڑدوں گا، شیخ رشید

راولپنڈی،اسلام آباد(آئی این پی ) وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جس دن سورج مجھ سے پہلے طلوع ہوگیا، سیاست چھوڑدوں گا، دنیا میں کامیابی کے لیے صبح جلدی اٹھیں،ہم اس لیے پیچھے رہ گئے کہ ہماری عورت مرد کے شانہ بشانہ نہیں ہے، سمارٹ فون کا استعمال چھوڑدیں، میرا بس چلے تو سمارٹ فون پرپابندی لگا دوں۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے ویمن کالج میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جومحنت کرتے ہیں وہ موت کے منہ سے بھی کامیابی کوچھین لیتے ہیں، اپنی زندگی کا ایک ٹارگٹ رکھیں، ایک سیکنڈ ضائع نہیں کریں۔وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ میں نے بہت سارا وقت پڑھنے میں کم اور سیاست میں زیادہ گزارا۔شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی کے لو گ غیرت مند، اصول پسند ہیں۔ شاہد خاقان عباسی اپنے کرتوں کی وجہ سے نیب جارہے ہیں، پرسوں عمران خان جناح ایکسپریس کا افتتاح کریں گے، میرے لیے اعزازکی بات ہے، عمران خان سے بھائیوں والے تعلقات ہیں۔ وزیر ریلوے شیخ رشید نے شاہد خاقان عباسی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا شاہد خاقان عباسی اپنے کرتوں کی وجہ سے نیب جارہے ہیں، سابق وزیراعظم نے ملکی خزانہلوٹا، میں نے بطور وفاقی وزیر جو ریسرچ کی وہ دی، اب نیب نے فیصلہ کرناہے۔، شیخ رشید کا کہنا تھا بلاول 2سو آدمی کے ساتھ کرپشن کے حق میں نکل آئے ہیں اور کرپشن کی سیاست کی چیتاجلا دی، میں نے بلاول کو ٹرین پر لانا تھا وہ لے آیا،وزیر ریلوے نے کہا پرسوں عمران خان جناح ایکسپریس کا افتتاح کریں گے۔

شیخ رشید

مزید : صفحہ آخر