مخالفین اداروں پر تنقید کے بجائے ان کا احترام کریں، چودھری محمدسرور

مخالفین اداروں پر تنقید کے بجائے ان کا احترام کریں، چودھری محمدسرور

لاہور( نمائندہ خصوصی) گور نر پنجاب چودھری محمدسرور نے کہا ہے کہ ہم فیصلہ خلاف آنے پر بھی عدالتوں کو گالیاں نہیں دیتے بلکہ ہر فیصلہ تسلیم کرتے ہیں،سیاسی مخالفین کے بارے میں عدالتوں کے ہر فیصلے پر مکمل عملددرآمد کیا جائیگا مگرسیاسی مخالفین کو بھی چاہیے وہ اداروں کو تنقید کا نشانہ بنانے کی بجائے انکا احترام کر یں، ای سی ایل سے کسی کا نام نکالنے یا ڈالنے کا فیصلہ کوئی اور نہیں صرف وفاقی کابینہ کرتی ہے ،کر پشن کے خلاف ہم نے جو مؤقف اپنا یا ہے اس سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے ۔ملک کو ہر صورت کر پشن سے نجات دلائی جائیگی ،جی ایس پلس کی وجہ سے پاکستان کو 5سالوں کے دوران15ارب ڈالرز سے زائد کا فائد ہ ہوا ہے،حکومت کے ریلیف کی وجہ سے پنجاب میں ماضی میں بند ہونیوالی 200صنعتیں دوبارہ بحال ہو رہی ہیں ۔اِن خیالات کا اظہار اُنہوں نے مقامی ہوٹل لاہورمیں’’ فوڈ سیکورٹی کانفر نس ‘‘ سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کیا۔اس موقعہ پررکن پنجاب اسمبلی مسر ت جمشید چیم،صوبائی وزیر نعمان لنگڑیال، سی ای او اوریگا گروپ آف کمپنیز جمشید اقبال چیمہ ،سہیل ظفر چیمہ، مرزا فرحان آہل چیمہ اور سنےئر صحافی مجیب الر حمن شامی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ گور نر پنجاب نے کہا کہ ایک بات طے ہے کہ ملک میں اب احتساب کا عمل کسی صورت نہیں روکے گا بلکہ کر پشن کرنے والے آخری شخص کے احتساب تک ملک میں احتساب کا عمل جاری رہیگا ۔ ایک سوال کے جواب میں گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ عدالتوں نے ہمارے خلاف بھی فیصلے دئیے مگر ہم نے ہمیشہ آئین وقانون کی حکمرانی کو یقینی بنانے کیلئے ہر فیصلے کو مکمل طور پر تسلیم کیا ہے کیونکہ ہم ذاتی نہیں بلکہ ملک وقوم کے مفادات کو سامنے رکھ کر حکومت اور فیصلے کر رہے ہیں ۔گورنر پنجاب نے کہا کہ اگر ترقی کرنی ہے تو کاشتکار وں کے ذریعے ہی ملک میں معاشی انقلاب لایا جاسکتا ہے، ملک میں اعلی معیار کے بیج کے ساتھ ساتھ ریسر چ کے شعبے میں بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں ۔

تنقید بند

مزید : صفحہ آخر