بحریہ ٹاؤن 27 اگست تک 25 ارب روپے ،7 سال میں مکمل ادائیگی کرے گا

بحریہ ٹاؤن 27 اگست تک 25 ارب روپے ،7 سال میں مکمل ادائیگی کرے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ نے بحریہ ٹاؤن کی کراچی کیلئے 460 ارب روپے کی پیشکش قبول کر نے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا ۔ تحریری فیصلہ 16 صفحات پر مشتمل ہے ،جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے 21 مارچ کو سماعت کی تھی۔ ۔فیصلہ میں کہاگیاکہ بحریہ ٹاؤن کی کراچی کیلئے 460 ارب روپے کی پیشکش قبول کی جاتی ہے۔فیصلہ میں کہاگیاکہ بحریہ ٹاؤن تمام ادائیگی 7 سال میں کرنے کا پابند ہوگا۔فیصلہ میں کہاگیاکہ بحریہ ٹاؤن 27 اگست تک 25 ارب کی ڈاؤن پے منٹ جمع کرائیگا۔فیصلہ میں کہاگیاکہ مکمل ادائیگی کے بعد زمین بحریہ ٹاؤن کے نام منتقل ہوگی۔فیصلہ میں کہاگیاکہ بحریہ ٹاؤن رہائشیوں کو 99 سال کی لیز دیگا۔فیصلہ کے مطابق بحریہ ٹاؤن یکم ستمبر سے ماہانہ 2.25 ارب روپے چار سال ادا کریگا۔فیصلہ میں کہاگیاکہ بحریہ ٹاؤن آخری تین سال میں بقیہ رقم ادا کرنے کا پابند ہوگا۔فیصلہ میں کہاگیاکہ آخری تین سال کی رقم پر 4 فیصد مارک اپ بھی ادا کرنا ہوگا۔فیصلہ میں کہاگیاکہ بحریہ ٹاؤن 460 ارب روپے سپریم کورٹ میں جمع کروائیگا۔فیصلہ میں کہاگیاکہ رقم عدالت میں جمع ہوگی پھر اس کو قانون کے مطابق جس کو دینی ہے دینگے۔فیصلہ میں کہاگیاکہ نیب بحریہ ٹاون کیخلاف ریفرنس دائر نہیں کریگا۔فیصلہ میں کہاگیاکہ بحریہ ٹاون کیخلاف ریفرنس معاہدے کی خلاف ورزی سے مشروط ہوگا۔فیصلہ میں کہاگیاکہ اگر ڈیفالٹر ہوئے تو نیب ریفرنس کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دیگا۔

مزید :

صفحہ آخر -