سیکرٹری خارجہ سے یورپی پارلیمنٹ کے رکن واجد خان کی ملاقات

سیکرٹری خارجہ سے یورپی پارلیمنٹ کے رکن واجد خان کی ملاقات

اسلام آباد( آئی این پی ) سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ سے یورپین پارلیمنٹ کے رکن واجد خان نے ملاقات کی ،ملاقات میں یورپین پارلیمنٹ میں منعقدہ مقبوضہ کشمیر کانفرنس کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ،منگل کو ہونے والی ملاقات میں پاکستان یورپی یونین فرینڈ شپ گروپ کے چیئرمین پرویز لوسر بھی موجود تھے۔سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے پر یورپین پارلیمنٹیرین مبارک باد کے مستحق ہیں ، سیکرٹری خارجہ نے دونوں رہنماؤ ں کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔

سیکرٹری خارجہ

مزید : صفحہ آخر