سرکاری سکیم کے حج تربیتی پروگرامات آج شیخوپورہ ،ساہیوال، ٹوبہ ٹیک سنگھ اورشور کوٹ میں ہوں گے
لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)سرکاری حج سکیم 2019ء کے عازمین کے حج تربیتی پروگرامات آج شیخوپورہ ،ساہیوال، ٹوبہ ٹیک سنگھ،شور کوٹ میں ہوں گے،کل 28مارچ کو فیصل آباداور پاکپتن میں ہوں گے۔سرکاری سکیم کی قرعہ اندازی میں کامیاب ہونے والوں کی شرکت لازمی ہے ،پروگرامات میں باقاعدہ حاضری لگ رہی ہے ،شرکت نہ کرنے والوں کی حج درخواست کینسل ہو سکتی ہے ۔
تربیتی پروگرام