انٹرنیشنل آرگنائزرکامران حیات سینئر اینکر پرسن کے لئے نامزد،مبارکبادیں وصول

انٹرنیشنل آرگنائزرکامران حیات سینئر اینکر پرسن کے لئے نامزد،مبارکبادیں ...

لاہور(سٹی رپورٹر)گلوبل میڈیا نیوز نیٹ ورک اور آن نیوز ایج ڈی کے چیف ایگزیکٹو سید فریاد گیلانی ، گروپ ڈائریکٹر وحید اقبال اور ایم ڈی میاں زین کے ہمراہ انٹرنیشنل آرگنائزر کامران حیات کو اپنے ٹی وی چینل کا سینئر اینکر منتخب کرکے پاکستان اور دبئی کی ذمہ داری سونپ دی۔وہ اب آن نیوز کیلئے پاکستان اور دبئی میں اپنے فرائض کو سر انجام دیں گے۔ کامران حیات کو سینئر اینکر بننے پر لیفٹیننٹ کرنل انجم چغتائی ، کرنل عنایت گوندل ،سیاسی رہنماؤں میں مسلم لیگ (ق) کے مرکزی نائب صدر یوسف خان ہوتی، پیپلز پارٹی سے حاجی گلزار اعوان، تحریک انصاف سے ابرار الحق،شوبز اور فلم انڈسٹری سے جرار رضوی، حمیرا ارشد،صبا کاظمی، وسیم عباس،ریاض خان،ڈاکٹر فریحہ امین،کریم خان،امیر احمد،ایات خان ، شانزے فاطمہ، طارق طافو،ثمن شیخ ، کامران کامی ، سنیئر صحافی شیخ160اشفاق رؤف ، ڈاکٹرخرم شہزاد ، جمیل اصغر بھٹی ،جمیل شاد،عبدالرحمن جامی، فہد عباس، خضر عباس،شہزاد فراموش انجم شہزاد سمیت ملک سے فنکاروں کی کثیر تعداد نے شوشل میڈیا اور میسجز کے ذریعے کامران حیات کو مبارک باد پیش کی۔

مزید : صفحہ آخر