سپریم کورت کے تاریخی فیصلے کا خیر مقدم ،بحریہ ٹاؤن کا ہاؤسنگ سیکٹر میں کردار قابل فخر ،پراپرٹی ایکسپرٹ

سپریم کورت کے تاریخی فیصلے کا خیر مقدم ،بحریہ ٹاؤن کا ہاؤسنگ سیکٹر میں کردار ...

لاہور(رپورٹ:میاں اشفاق انجم،تصاویو:ایوب بشیر)بحریہ ٹاؤن کراچی کے حوالے سے سپریم کورٹ کے تاریخ ساز فیصلے کے رئیل اسٹیٹ سیکٹر پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے،بحریہ ٹاؤن میں پلاٹ اور گھر لینے کی خواہش ہر پاکستانی کی ہے ،سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں ،بحریہ ٹاؤن لاہور کے سینئر رئیل اسٹیٹ ایجنٹس اور بلڈرزانجم وٹو،غلام فرید قادری،ظفر راجپوت،رفیق علوی،میاں افتخار احمد،ریاض فاروقی، میاں جاوید،بابر سجاد، عرفان بٹ،،خرم شہزاد کی روزنامہ پاکستان سے خصوصی گفتگو میں اظہار خیال،پراپرٹی ایکسپرٹ نے بتایا کہ بحریہ ٹاؤن کا ہاؤسنگ سیکٹر میں قابل فخر کردار ہے گزشتہ کچھ عرصہ سے بحریہ ٹاؤن میں با لعموم اور ملک بھر میں با لخصوص پراپرٹی کا کاروبار بحران سے دو چار ہے ،بحریہ ٹاؤن نے خوبصورت رہائش رکھنے والوں کو ہمیشہ نئی جدت دی ہے ،بحریہ ٹاؤن میں سرمایہ کاری دنیا بھر میں بسنے والے پاکستانی قابل فخر سمجھتے ہیں ،سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پراپرٹی کا رکا ہوا کاروبار دوبارہ چلنے کی امید پیدا ہو گئی ہے ،سپریم کورٹ کے تاریخی فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں،ملک ریاض اور ان کی ٹیم کو مبارک باد دیتے ہیں۔

مزید : صفحہ آخر