وینکوورمیں ڈیم فنڈز کیلئے 3لاکھ کینیڈا سے اڑھائی ملین ڈالر جمع

وینکوورمیں ڈیم فنڈز کیلئے 3لاکھ کینیڈا سے اڑھائی ملین ڈالر جمع

وینکوور /اسلام آباد(آئی این پی) کینیڈا میں دیامر بھاشا ڈیم فنڈریزنگ مہم جاری ہے،وینکوور میں ڈیم فنڈز کیلئے 3 لاکھ ڈالرز جمع ہو گئے جبکہ وزیر اعظم عمران خان کے دستخط شدہ بلے 26ہزار ڈالرز میں نیلام ہوئے۔وینکوور میں وطن سے محبت میں ایک بچی نے اپنی بالیاں ڈیم فنڈ میں دے دیں،آئی ایم پاکستان کے سربراہ احمد سید نے بالیوں کی قیمت ادا کی جس پرسینیٹر فیصل جاوید نے بالیاں بچی کو واپس کیں۔کینیڈا کے مختلف شہروں سے اب تک اڑھائی ملین ڈالرز جمع ہو چکے ہیں۔منگل تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹریٹ کے مطابق کینیڈا میں ڈیم کیلئے چندہ مہم کا سلسلہ جاری ہے،وینکوور میں وطن سے محبت میں ایک بچی نے اپنی بالیاں سینٹر فیصل جاوید کے حوالے کردیں اور کہا کہ میرا زیور بیچ کر رقم ڈیم کی تعمیر میں لگائی جائے ،جس پر سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ آپ کا جذبہ ہمارا سرمایہ ہے۔آئی ایم پاکستان کے سربراہ احمد سید نے بالیوں کی قیمت ادا کردی ۔سینیٹر فیصل جاوید نے بالیاں بچی کو واپس کیں ۔ سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ آپ اپنی صلاحیتوں سے وطن کی تعمیر میں حصہ لیجئے گا،آپ کا جذبہ ایثار مثالی اور پوری قوم کیلئے باعث فخر ہے،جس قوم کے پاس آپ جیسے نونہال موجود ہوں اسے کوئی مات نہیں دے سکتا، شوکت خانم ہسپتال کی تعمیر میں بھی ہمارے طلبہ و طالبات نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ شوکت خانم کی طرح ڈیم بھی بنے گا اور پاکستان پانی و بجلی میں خودکفیل ہوگا۔تقریب میں سکھ رہنما غوثل سنگھ نے بھی شرکت اور مالی تعاون کیا۔غوثل سنگھ نے کہا کہمجھے جب کہا گیا عمران خان کے نام کے تقریب ہے تو میں دل کھول کر مدد کی، عمران خان پاکستان سمیت دنیا بھر کی شان ہے ۔

مزید : صفحہ آخر